پولیس وین پر حملے میں ملوث دہشت گرد پشاور سے گرفتار


\"peshawar\"سپیشل پولیس یونٹ پشاور نے پشتہ خرہ کی موبائل پولیس وین پر حملے میں ملوث افغان دہشت گرد حمید اللہ کو بورڈ بس سٹاپ سے گرفتار کرلیا۔ سپیشل پولیس یونٹ کے مطابق خفیہ اطلاع پر بورڈ بس سٹاپ سے ملزم حمید عرف حمزاللہ ود عبداللہ سکنہ جلال آباد کو دھرلیا گیا اور اسے تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا۔
ملزم حمید اللہ نے گیارہ ستمبر2015ءکو اکیڈمی ٹاون میں پشتہ خرہ پولیس کی موبائل وین پر حملہ کیا تھا جس میں کانسٹیبل اجمل خان شہید جبکہ اے ایس آئی جمال شاہ، ہیڈ کانسٹیبل طاہر اور کانسٹیبل شہزاد زخمی ہوئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments