ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم انتقال کر گئیں


ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، ملکہ کو پچھلے سال اکتوبر سے صحت کے مسائل کا سامنا تھا جس کے باعث انہیں چلنے پھرنے اور کھڑے ہونے میں مشکل پیش آتی تھی۔ قبل ازیں بکنگھم پیلس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ڈاکٹروں نے ملکہ ایلزبتھ کی طبیعت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا تھا، ڈاکٹروں نے انہیں اپنی زیر نگرانی رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

ملکہ ایلزبتھ دؤم انگلینڈ کے علاوہ دولت مشترکہ کے متعدد ممالک کی بھی آئینی ملکہ تھیں۔ اِس کے علاوہ وہ انگریزی چرچ کی سربراہ تھیں۔ ملکہ ایلزبتھ 21اپریل 1926ء کو لندن میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد پرنس البرٹ، ڈیوک آف یارک (بعد میں جارج ششم) تھے۔  1936ء میں جب ایلزبتھ کے والد پرنس البرٹ اپنے بھائی کے تخت چھوڑنے کے بعد بادشاہ بنے، تو ایلزبتھ ان کی ولی عہد بن گئی۔

سال 1947 میں ان کی شادی شہزادے فلپ کےساتھ ہوئی، جن سے ان کے چار بچے ہیں۔ جب ان کے والد بادشاہ جارج ششم کا 1952 میں انتقال ہوا تو ایلزبتھ دولتِ مشترکہ کی صدر اور انگلینڈ، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، پاکستان اور سری لنکا کی حکمران بن گئیں۔ ان کی تاجپوشی سال 1953 میں ہوئی۔ یہ پہلی تاج پوشی تھی جو ٹیلی ویژن پر نشر ہوئی۔ 9 ستمبر 2015 کو انھوں نے ملِکہ وِکٹوریا کے سب سے لمبے دورِ حکومت کے رِکارڈ کو توڑ دیا اور برطانیہ پر سب سے زیادہ وقت تک حکومت کرنے والی ملِکہ بن گئیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments