بچپن سے پلاٹینم جوبلی تک: ملکہ الزبتھ دوم کی زندگی تصاویر میں


Queen Elizabeth II peers round a corner during a visit to the Royal Albert Hall in London, marking the end of an 8 year restoration program.

PA Media

ملکہ الزبتھ دوم نے اپنی زندگی مرکزِ نگاہ بن کر ہی گزاری۔ یہاں ہم برطانیہ کی اس سب سے زیادہ عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ کی زندگی کی تصویری جھلکیاں پیش کر رہے ہیں۔


The Queen Mother (then the Duchess of York) with her husband, King George VI (then the Duke of York), and their daughter Queen Elizabeth II (then Elizabeth Alexandra Mary Windsor) at her christening in May 1926

PA Media
الزبتھ الیگزینڈرا میری ونڈزر 21 اپریل 1926 کو لندن کے برکلے سکوائر کے قریب واقع ایک مکان میں پیدا ہوئیں۔ وہ بادشاہ جارج پنجم کے دوسرے بیٹے ڈیوک آف یارک البرٹ اور ان کی اہلیہ لیڈی الزبتھ باؤز-لیون کی پہلی اولاد تھیں۔

HRH Princess Elizabeth, circa 1929 aged about three years old. Artist Marcus Adams.
ان کے بچپن میں کسی کو یہ خیال تک نہیں تھا کہ ایک دن وہ برطانیہ کے تخت پر بیٹھیں گی

Princess Elizabeth being greeted by an official, Windsor.
تاہم انھوں نے اپنے پچپن سے ہی ایک ذمہ دار شخصیت ہونے کا ثبوت دیا

Princess Margaret and Princess Elizabeth, the Royal sisters, as children, 1930s.
الزبتھ اور 1930 میں جنم لینے والی ان کی بہن مارگریٹ روز نے ابتدائی تعلیم گھر پر ہی حاصل کی۔

The Royal Family on the balcony at Buckingham Palace after the coronation of King George VI of England. Shown are (from left to right): Queen Elizabeth; Princess Elizabeth; Queen Mary the Queen Mother; Princess Margaret; and King George VI.
1936 میں ایڈورڈ ہشتم کی تخت سے دستبرداری کے بعد الزبتھ کے والد جارج ششم کے نام سے تخت نشین ہوئے اور الزبتھ ان کی ولی عہد بن گئیں۔


Princess Elizabeth changing the wheel of a military vehicle during World War Two, in an unknown location. 1940s
نوجوان شہزادی نے جنگ کے اختتامی دنوں میں اے ٹی ایس میں شمولیت اختیار کی اور لاری چلانا اور اس کی مرمت کرنا سیکھا


Princess Elizabeth holds her son Prince Charles after his Christening ceremony in Buckingham Palace, 1948

PA Media
اس جوڑے کے یہاں پہلے بچے چارلس کی پیدائش 1948 میں ہوئی جبکہ بیٹی این 1950 میں دنیا میں آئی۔

Queen Elizabeth and Princess Elizabeth hold on to their hats as they arrive at Westminster Abbey to attend the wedding of Lady Caroline Montagu-Douglas-Scott to Mr Ian Hedworth Gilmour

PA Media
الزبتھ عمر بھر اپنی والدہ کے بہت قریب رہیں۔ اس تصویر میں انھیں 1951میں ایک شادی کی تقریب میں دیکھا جا سکتا ہے

Princess Elizabeth and the Duke of Edinburgh pause on the rustic bridge in the grounds of the Royal Lodge, Sagana, their wedding present from the people of Kenya.

PA Media
جنوری 1952 میں الزبتھ اپنے بیمار والد کی جگہ غیرملکی دورے پر گئیں اور چند دن بعد بادشاہ سوتے میں وفات پا گئے۔

The Queen arrives back in Britain from Nairobi following the death of her father George VI, and is met by the politicians (second l to r) Lord Woolton, Anthony Eden, Clement Atlee and Winston Churchill.
الزبتھ فوری طور پر واپس وطن پہنچیں۔ برطانیہ کی نئی ملکہ اس وقت 25 برس کی تھیں۔

Queen Mary (centre) watches as the body of her son, George VI, is brought to Westminster Hall, London, for the lying-in-state. By her side, the Queen Mother, right, her eyes closed in grief. Queen Elizabeth II, veiled, stands behind her grandmother.

PA Media
تاجپوشی سے قبل بادشاہ کی آخری رسومات کی ادائیگی ہوئی جس میں الزبتھ کو اپنی والدہ اور دادی کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے


Queen Elizabeth II and the Duke of Edinburgh make their appearance on the Buckingham Palace balcony and wave to the cheering crowds around the gates.

PA Media
تاجپوشی کے بعد ملکہ الزبتھ دوم اور ڈیوک آف ایڈنبرا عوامی دیدار کے لیے بکنگھم پیلس کی بالکونی میں نمودار ہوئے

Queen Elizabeth II, ascending the Grand Staircase at the Opera in Paris during a state visit to the French capital, 8 April 1957. The image is a montage of 15 separate pictures.
اگرچہ برطانیہ جنگ کے بعد بھی کفایت شعاری کو اپنائے ہوئے تھا، لیکن کچھ مبصرین نے تاج پوشی کو ایک نئے الزبتھ دور کا آغاز قرار دیا۔ یہاں ملکہ الزبتھ دوم فرانس کے شہر پیرس کے اوپرا میں سیڑھیاں چڑھ رہی ہیں

The Queen seen on a television screen as she concludes what became her traditional Christmas day broadcast to her people, which was televised in 1957 for the first time and carried by both the BBC and ITV.

PA Media
سنہ 1957 میں ملکہ کی کرسمس ڈے کے موقع پر قوم کے لیے بہت سی ٹیلی ویژن نشریات میں سے پہلی نشریات

A Union Jack planted in the garden caught the Queen's attention, but she is the object of the neighbours' gaze. They watched as she arrived to visit the home of Mr and Mrs Eddie Hammond at Crawley New Town, Sussex after opening Gatwick Airport. 1958

PA Media
بادشاہت کی طرف برطانوی معاشرے اور رویے میں تبدیلیاں آ رہی تھیں اور ‘بادشاہت’ کی اصطلاح وقت کے ساتھ ساتھ ‘شاہی خاندان’ میں تبدیل ہو گئی۔ سنہ 1958 میں کرالی نیو ٹاؤن، سسیکس میں مسٹر اور مسز ایڈی ہیمنڈ کے گھر کے دورے کے موقع پر ملکہ پڑوسیوں کی نگاہوں کا مرکز ہیں

Queen Elizabeth II and her daughter Princess Anne at Frogmore, Windsor Castle, 1959

PA Media
ملکہ الزبتھ اپنی سرکاری مصروفیات کے دوران بھی اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارتی تھی، یہاں وہ فراگمور ونڈسر کاسل میں اپنے بیٹی شہزادی این کے ساتھ


The Queen and Prince Philip visiting Aberfan. 29 October 1966.
29 اکتوبر 1966 کو ملکہ الزبتھ نے ویلش کے گاؤں ابرفین کا دورہ کیا جہاں آٹھ روز قبل کوئلہ کی کان کی لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے میں پنٹگلاس جونیئر سکول میں 144 افراد ہلاک ہوئے جن میں 116 بچے تھے۔ اس واقعے پر ملکہ واضح طور پر دکھ میں دکھائی دیں اور یہ ان کے دور حکمرانی کے جذباتی ترین لمحات میں سے ایک ہے

BBC & ITV co-production, the 'Royal Family' was first transmitted on 21 June 1969. The documentary gave audiences an unprecedented view of a year in the private and public life of the Queen and her family. The 110-minute film was shown with a two-minute tea break interval, and was watched by 23 million people.

Mirrorpix / Getty Images
سنہ 1969 شاہی خاندان نامی ڈاکیومنٹری پہلی مرتبہ نشر کی گئی۔ اس ڈاکیومنٹری نے ناظرین کو پہلی مرتبہ ملکہ اور ان کے خاندان کے ایک سال تک کی عوامی اور ذاتی زندگی کے متعلق آگاہی دی تھی
Queen Elizabeth II formally invests her son Prince Charles with the Coronet of the Prince of Wales during a ceremony at Caernarfon Castle in Cardiff

PA Media
کیرنارفون کاسل میں ایک تقریب کے دوران ملکہ نے باضابطہ طور پر اپنے بیٹے پرنس چارلس کو پرنس آف ویلز کے شاہی اعزاز کے ساتھ نوازا۔ انھیں یہ اعزاز نو برس کی عمر میں ملا تھا مگر ملکہ نے اصرار کیا تھا کہ ان کی اعزاز کی تقریب کا اس وقت تک انتظار کیا جائے جب تک وہ اس کی اہمیت کو اچھی طرح سمجھ نہیں لیتے

The Queen, sitting on a grassy bank with the corgis, at Virginia Water to watch competitors, including Prince Philip in the Marathon of the European Driving Championship, part of the Royal Windsor Horse Show, 1973

PA Media
اپنے دور حکمرانی کے دوران ملکہ کی اکثر تصاویر میں کورگی نسل کے کتے ان کے ساتھ دکھائی دیے۔ شاہی خاندان نے اس نسل کے کتے اس وقت پالنا شروع کیے تھے جب سنہ 1933 میں جارج ہشتم اپنے بیٹیوں کے لیے ایک کارگی نسل کا ڈوکی نامی کتا لے کر آئے تھے

Queen Elizabeth II on a walkabout in Portsmouth during her Silver Jubilee tour of Great Britain

PA Media
سنہ 1977 میں ملک میں ملکہ کے دور حکمرانی کی سلور جوبلی کی تقریبات منائی گئیں۔ ملکہ کو ملک کے دورے کے دوران چاہنے والے عوام سے ملاقات کا موقع ملا

Queen Elizabeth II watches bathers in a pool at Parade Gardens, Bath, during her Silver Jubilee tour of Great Britain.

PA Media
ملکہ نے دس ہفتوں کے دوران 36 کاونٹیز کا دورہ کیا، جس میں ایون بھی شامل تھی جہاں انھوں نے لوگوں کو گرم موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا۔ انھوں نے تقریبات میں دنیا بھر میں 56 ہزار میل کا سفر بھی کیا
Queen Elizabeth II and the Duke of Edinburgh wave as Concorde flies by the Royal Yacht Britannia as the royal couple neared Barbados

PA Media
ملکہ اور ڈیوک کونکورڈ جہاز کو ہاتھ ہلاتے ہوئے جب وہ شاہی بحری کشتی بریٹانیہ کے قریب نچلی پرواز کرتے ہوئے گزرا، شاہی جوڑا اس وقت باربادوس کے قریب تھا

Queen Elizabeth II, wearing a cloak of brown kiwi feathers, with Maori warriors at Rugby Park, Gisborne, when she and the Duke of Edinburgh received a New Zealand Maori welcome at the opening of the Royal New Zealand Polynesian Festival.

PA Media
سالہا سال ملکہ کی عوامی ذمہ داریاں جاری رہیں، ملکہ اور ڈیوک آف ایڈنبرا کو شاہی نیوزی لینڈ پولینیشن فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کی موقعے پر نیوزی لینڈ کی مقامی ماؤری آبادی کی جانب سے خوش آمدید کہا جا رہا ہے

The flag-draped coffin of Lord Mountbatten rests on a catafalque during the funeral service in Westminster Abbey. Royal mourners (l-r) Queen Elizabeth II, her husband the Duke of Edinburgh, Queen Elizabeth, The Queen Mother, and the Prince of Wales, 5 September 1979

PA Media
اگست 1979 میں شہزادہ فلپ کے انکل اور ملکہ کے کزن لوئس ماؤنٹبیٹن فرسٹ ارل ماؤنٹبیٹن آف برما آئرلینڈ میں ایک بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے تھے جب وہ اپنی کشتی پر تھے۔ وہ شاہی خاندان کے قریب سمجھے جاتے تھے اور لارڈ ماؤنٹبیٹن نے بہت سے اعلیٰ فوجی عہدوں پر فرائض انجام دیے اور ان کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبے میں ادا کی گئی تھیں

Prince Charles And Princess Diana kissing on The balcony of Buckingham Palace, 29 July 1981. They are surrounded by their bridesmaids and pageboys as well as Queen Elizabeth II, Prince Edward and the Queen Mother.
سنہ 1981 میں الزبتھ کے سب سے بڑے بیٹے چارلس نے لیڈی ڈیانا سپینسر سے شادی کی۔ چارلس اور ڈیانا کے دو بیٹے ہوئے جن کے نام ولیم اور ہیری رکھے گئے۔ مگر اس کے بعد دونوں میں طلاق ہوئی۔ 1997 میں پیرس میں ڈیانا کی ایک کار حادثے میں موت ہوئی

The Queen is escorted by the chief fire officer around the grounds of Windsor Castle as fire fighters battle a fire, 20 November 1992.
1992 میں کرسمس کی تقریر کے دوران ملکہ نے اپنے ‘پریشانی کے سال’ کا ذکر کیا۔ اس سال ان کے تین بچوں کی شادیاں ٹوٹیں اور ونڈزر کاسل میں آتشزدگی ہوئی

HM Queen Elizabeth II fires a rifle during a visit to the Army rifle association at Bisley, England July 1993

David Cooper/Alamy
عوام نے اس بات کی مخالفت کی کہ حکومت محل کی مرمت کے اخراجات برداشت کرے گی۔ تاہم پیسے جمع کرنے کے لیے بکنگھم پیلس کو عوام کی آمد کے لیے کھول دیا گیا۔ بسلی میں ملکہ نے آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے ساتھ سٹینڈرڈ ایس اے 80 رائفل سے آخری گولیاں چلائیں

Britain's Queen Elizabeth II and the Duke of Edinburgh view the floral tributes to Diana, Princess of Wales, at Buckingham Palace, 1997

PA Media
1997 میں ویلز کی شہزادی ڈیانا کی موت پر ملکہ کو عوامی سطح پر سامنے نہ آنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ بالآخر انھوں نے بکنگھم پیلس سے لوگوں کی جانب سے پیش کیے گئے خراج تحسین کو دیکھا اور قوم سے براہ راست خطاب کیا
The Queen joined Mrs Susan McCarron (front left ) her ten-year-old son, James and Housing Manager Liz McGinniss for tea in their home in the Castlemilk area of Glasgow. 7 July 1999.

PA Media
گلاسگو میں کاسل ملک نامی علاقے میں ملکہ الزبتھ نے مسز سوزین مک کیرن کے ساتھ چائے پی۔ یوں شاہی خاندان نے عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے کے لیے غیر رسمی حکمت عملی اپنائی تھی

Princess Margaret (L) and Queen Elizabeth (R) stand next to the Queen Mother as she waves to admirers on the occasion of her 100th birthday celebration 4 August, 2000 in London.
سال 2000 میں مادر ملکہ نے اپنی 100ویں سالگرہ منائی۔ انھیں مبارکباد پیش کرنے وہاں شہزادی مارگریٹ اور ملکۂ الزبتھ دونوں موجود تھے
Queen Elizabeth II (front, C) leads her family as she follows pall bearers carrying the coffin of Queen Elizabeth, the Queen Mother out of Westminster Abbey after the funeral service in London 09 April 2002.
سال 2002 میں ملکہ الزبتھ کی بہن شہزادی مارگریٹ کی موت کے سات ہفتے بعد ان کی والدہ مادر ملکہ کی وفات ہوگئی

Britain's Queen Elizabeth and Prince Philip ride in the Golden State Carriage at the head of a parade from Buckingham Palace to St Paul's Cathedral celebrating the Queen's Golden Jubilee, on 4 June 2002, along The Mall in London.
اس موسم گرما کے دوران ملکہ نے گولڈن جوبلی کے موقع پر لوگوں کی بے انتہا حمایت کا لطف حاصل کیا۔ دی مال پر اس شام پریڈ اور دیگر تقریبات دیکھنے دس لاکھ لوگ جمع ہوئے

Marriage of Prince Charles and Camilla Parker Bowles, 2005

PA Media
سنہ 2005 میں ملکۂ الزبتھ نے اپنے سب سے بڑے بیٹے کو دوبارہ شادی کرتا دیکھا۔ شہزادہ چارلس ایک سول تقریب میں ونڈزر گلڈہال میں کمیلا پارکر بولز سے رشتۂ ازدواج میں بندھ گئے

Britain's Queen Elizabeth II, her husband the Duke of Edinburgh, the Prince of Wales and the Duchess of Cornwall attend the Braemar Highland Games

PA Media
ابردین شائر میں بریمر ہائی لینڈ گیمز کے دوران الزبتھ، ان کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا، ویلز کے شہزادے اور ڈچز آف کورنوال ایک ساتھ ہنستے ہوئے نظر آئے
Queen Elizabeth II stands in the rain as guests take shelter at the opening of the Lawn Tennis Associations new headquarters in Roehampton, London, 2007

PA Media
سال 2007 میں روہیمپٹن میں لان ٹینس ایسوسی ایشن کے نئے صدر دفتر کے افتتاح کے موقع پر بارش ہونے لگی تو ملکہ نے اپنی چھتری نکال لی

Queen Elizabeth II sits in the Regency Room at Buckingham Palace in London as she looks at some of the cards which have been sent to her for her 80th birthday

PA Media
80ویں سالگرہ کی سرکاری تقریب کے موقع پر انھوں نے گروچو مارکس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ‘کوئی بھی بوڑھا ہوسکتا ہے۔ آپ کو صرف لمبی زندگی گزارنا ہوگی’

Prince William Duke of Cambridge and Catherine Duchess of Cambridge bow in front of Queen Elizabeth II at Westminster Abbey on April 29, 2011 in London, England.

PA Media
اواخر کے برسوں میں ان کے لیے سب سے خوشگوار تقاریب میں سے ایک ان کے پوتے شہزادہ ولیم کی 2011 میں کیتھرین مڈلٹن سے شادی تھی۔ اس تصویر میں شہزادہ ولیم اور ان کی نئی دلہن ملکہ کے سامنے جھکتے نظر آ رہے ہیں

Britain's Queen Elizabeth II and the Duke of Edinburgh arrive at a windy RAF Valley in Anglesey, to visit their grandson Prince William at the base.

PA Media
انگلسی میں آر اے ایف ویلی نامی فضائی اڈے میں تیز ہوا چل رہی تھی جب ملکۂ الزبتھ اور شہزادہ فلپ وہاں تعینات شہزادہ ولیم سے ملنے پہنچے۔ اس موقع پر ملکہ کی ٹوپی تقریباً اڑنے ہی والی تھی
Queen Elizabeth II reacts as she is given some flowers as she visits Leicester Cathedral on 8 March 2012 in Leicester, England.
2012 میں ڈائمنڈ جوبلی یعنی دورِ حکمرانی کے 60 سال مکمل ہونے پر انھوں نے برطانیہ میں لیسٹر کا دورہ کیا

James Bond was at Her Majesty's service as the Queen joined the opening ceremony of the London 2102 Olympic Games.
اس کے بعد انھوں نے لندن اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جس میں ان کے ساتھ اداکار ڈینیئل کریگ بطور جیمز بانڈ نظر آئے

Britain's Queen Elizabeth II with her racing manager John Warren after her horse, Estimate, won the Gold Cup, 2013

PA Media
207ویں اسکاٹ گولڈ کپ میں ملکہ کے گھوڑے ‘ایسٹیمٹ’ کی فتح ہوئی۔ انھوں نے اور ان کے ریسنگ مینجیر جان وارن نے اس کا خوب جشن منایا

Queen Elizabeth II, on the day she became Britain's longest-reigning monarch, seen on the Scottish Borders Railway

PA Media
9 ستمبر 2015 کو الزبتھ کے دور حکمرانی (جسے 23226 دن، 16 گھنٹے اور قریب 30 منٹ گزر گئے تھے) نے ملکہ وکٹوریا کے طویل دور کو پیچھا چھوڑا تھا۔ یہ دن انھوں نے سکاٹ لینڈ میں گزارا جہاں ایک نئی ریلوے کا افتتاح کیا گیا

Queen Elizabeth II joins members of the Royal Family, including the Duke and Duchess of Cambridge with their children Princess Charlotte and Prince George, on the balcony of Buckingham Palace, central London after they attended the Trooping the Colour ceremony as part of Her Majesty's birthday celebrations

PA Media
جون 2016 میں ملکہ الزبتھ کی سالگرہ کی سرکاری تقریب کے موقع پر شاہی خاندان کے دیگر افراد نے آ کر انھیں مبارکباد پیش کی۔ اس سال وہ 90 سال کی ہوئی تھیں

ملکۂ الزبتھ نے اپنی عوامی ذمہ داریاں جاری رکھیں اور ڈیوک آف ایڈنبرا کی ریٹائرمنٹ کے بعد وہ اس دوران اکیلی ہوتی تھیں۔ ملکہ نے 2018 میں اپنے گھوڑے 'سپارکلر' کو رائل ونڈزر ہارس شو میں مقابلہ کرتے دیکھا تھا
ملکۂ الزبتھ نے اپنی عوامی ذمہ داریاں جاری رکھیں اور ڈیوک آف ایڈنبرا کی ریٹائرمنٹ کے بعد وہ اس دوران اکیلی ہوتی تھیں۔ ملکہ نے 2018 میں اپنے گھوڑے ‘سپارکلر’ کو رائل ونڈزر ہارس شو میں مقابلہ کرتے دیکھا تھا

The Duke and Duchess of Sussex are joined by her mother, Doria Ragland, as they show their new son, born Monday and named as Archie Harrison Mountbatten-Windsor, to the Queen Elizabeth II and the Duke of Edinburgh at Windsor Castle. 3 May 2019

Chris Allerton / SussexRoyal
اس تصویر میں ملکہ کو اپنے پوتے ڈیوک آف سسیکس، ان کی اہلیہ اور ان کے بچے آرچی کے علاوہ ڈچز آف سسیکس کی والدہ ڈوریا ریگلینڈ کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔

Queen Elizabeth II takes her seat for the funeral of the Duke of Edinburgh in St George's Chapel, Windsor Castle, Berkshire. 17 April 2021.

PA Media
ملکہ الزبتھ دوم کے شوہر شہزادہ فلپ کا انتقال 99 برس کی عمر میں 9 اپریل 2021 کو ہوا۔ ان دونوں کا ساتھ چھ دہائیوں سے زیادہ عرصے تک قائم رہا۔ ملکہ کی یہ تصویر پرنس فلپ کے جنازے کے موقع پر لی گئی تھی۔


تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments