کابل: تعلیمی ادارے میں دھماکے سے کم از کم 19 افراد ہلاک، متعدد زخمی


کابل میں پولیس کا کہنا ہے کہ افغان دارالحکومت کے ایک تعلیمی ادارے میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد طلبا کی ہے۔

یہ دھماکہ شہر کے مغرب میں دشت برچی کے علاقے میں واقع ’کاج‘ تعلیمی مرکز میں ہوا۔

مرکز کے عہدیداروں نے بتایا کہ طلبا یونیورسٹی کے پریکٹس امتحان میں شریک تھے جب یہ دھماکہ ہوا۔

یاد رہے کہ اس علاقے میں رہنے والی اکثریت کا تعلق اقلیتی ہزارہ برادری سے ہے جنھیں ماضی میں بھی متعدد بار حملوں میں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

ابھی تک کسی گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

طالبان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے اس دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

ترجمان عبدالنافی ٹاکور کا کہنا ہے کہ معصوم افراد پر حملے دشمن کے غیر انسانی رویے اور اُن کے اخلاقی معیار کی پستی ظاہر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

افغانستان: شیعہ مسجد میں دھماکے میں کم از کم 31 افراد ہلاک

کابل میں محرم کے ماتمی جلوس پر حملہ، آٹھ ہلاکتیں، داعش نے ذمہ داری قبول کر لی

کابل کی مسجد میں دورانِ نماز دھماکے سے کم از کم 21 افراد ہلاک، دو درجن سے زائد زخمی

https://twitter.com/TOLOnews/status/1575728819662512128?s=20&t=faUcnys7_VMi839sXnOJ0w

طالبان گذشتہ اگست میں افغانستان میں دوبارہ اقتدار میں آئے تھے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں استحکام بحال کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

تاہم ملک میں ان کے حریف گروہ نام نہاد شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے حملے جاری ہیں۔

٭٭٭ اس خبر کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32193 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments