آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے الوداعی دورے شروع


آرمی چیف نے کہا ہے کہ جو بھی حالات ہوں، اسی کوشش و جذبے سے قوم کی خدمت کرتے رہیں

( 24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے الوداعی دوروں کا سلسلہ جاری، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ اور منگلا گیریژنز کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جگہوں پر آرمی چیف نے افسروں، جوانوں سے ملے، ٹروپس سے خطاب کیا۔

آرمی چیف نے مختلف آپریشنز، تربیت، قدرتی آفات میں فارمیشنز کی کارکردگی کو سراہا، آرمی چیف نے کہا ہے کہ جو بھی حالات ہوں، اسی کوش و جذبے سے قوم کی خدمت کرتے رہیں۔ سیالکوٹ گیریژن دورے میں لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے آرمی چیف کا استقبال کیا، منگلا گیریژن میں لیفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر نے آرمی چیف جنرل باجوہ کا استقبال کیا۔

بشکریہ 24 نیوز


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments