استنبول کی معروف استقلال سٹریٹ پر دھماکہ، متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات


استقلال
تقسیم سکوائر استنبول کا مشہور سیاحتی مقام ہے: فائل فوٹو
ترکی کے شہر استنبول میں واقع استقلال سٹریٹ پر ایک دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 11 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ سڑک استبنول کے مشہور سیاحتی مقام تقسیم سکوائر کے قریب واقع ہے۔ دھماکے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

موصول ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی ایمبولینسیں اور پولیس کی گاڑیاں علاقے میں بھیجی گئی ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

استنبول کے گورنر علی یرلیکایا نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق چار بج کر 20 منٹ پر استقلال سٹریٹ پر ہوا۔ انھوں نے لکھا کہ اس دھماکے میں لوگ ’ہلاک اور زخمی‘ ہوئے ہیں تاہم انھوں نے اس حوالے سے مزید تفصیل نہیں لکھی۔

https://twitter.com/bbcturkce/status/1591793373286993921?s=20&t=FfoOUEFfOyLapiV9yE_WYQ

(یہ ابتدائی خبر ہے جسے اپڈیٹ کیا جا رہا ہے)


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32503 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments