آرمی چیف کی تعیناتی پر ہم پیچھے ہٹ گئے ہیں، عمران خان
لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر ہم پیچھے ہٹ گئے ہیں، کوئی آرمی چیف ایسا نہیں آئے گا، جو ادارے، ریاست، عوام کی آواز کے خلاف جائے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سینئر صحافیوں اور اینکر پرسن کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے میں پیچھے ہٹ گئے ہیں اور اس معاملے میں پیچھے بیٹھ کر سب دیکھ رہے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی آرمی چیف ایسا نہیں آئے گا، جو ادارے، ریاست اور عوام کی آواز کے خلاف جائے۔
انھوں نے کہا کہ توشہ خانہ پر دبئی، لندن اور پاکستان میں متعلقہ افراد کے خلاف کیس کریں گے، جو سامان فروخت کیا وہ اسلام آباد میں فروخت کیا، رسیدیں اور تاریخ توشہ خانہ میں موجود ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے متعلق جب گواہی میں جائیں گے کیس ختم ہو جائے گا۔
امریکا سے تعلقات کے حوالے سے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا سے لڑائی نہیں مثبت اور بہتر تعلقات چاہتا ہوں۔
حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ مذاکرات کا میسج آیا کہ کمیٹی سے مذاکرات کریں، میں نے انکار کر دیا الیکشن کی تاریخ دو پھر آگے بات ہوگی۔
بشکریہ اے آر وائی نیوز
- اداروں میں تصادم کی صف بندی - 25/04/2023
- آرمی چیف کی تعیناتی پر ہم پیچھے ہٹ گئے ہیں، عمران خان - 16/11/2022
- ڈیم فنڈ: ثاقب نثار کی طلبی، عمران خان کے قریبی افسر اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری - 23/08/2022
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).