آرمی چیف کے اہل خانہ کے ٹیکس ریکارڈ لیک ہونے کا نوٹس، چوبیس گھنٹےمیں رپورٹ طلب


qamar javed bajwa
جنرل قمر جاوید باجوہ گزشتہ چھ برسوں سے چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے پر فائز ہیں
پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہل خانہ کے  ٹیکس ریکارڈ لیک ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں ذمہ داروں کی تعین کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آرمی چیف کے اہل خانہ کا ٹیکس ریکارڈ لیک ہونا ٹیکس قوانین کیں صریحاً خلاف ورزی ہے۔  

اس حوالے سے وزیر خزانہ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق محمود پاشا کو ذاتی حیثیت میں فوری طور پر تحقیقات کر کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے، ایف بی آر ڈیٹا چوری کرنے والے افراد کو ڈھونڈنے اور ان کی ذمہ داری کا تعین کر کے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

تحقیقاتی رپورٹ میں ملوث پائے گئے ذمہ داران کے خلاف محکمانہ تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خیال رہے کہ آرمی چیف اور ان کے اہل خانہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات فیکٹ فوکس نامی ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہیں جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے آرمی چیف بننے کے بعد ان کے اہل خانہ کی دولت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور ان کے خاندان کے کئی افراد ارب پتی بن چکے ہیں اور انھوں نے دولت ملک سے باہر منتقل کی اور بیرون ملک کاروبار شروع کیے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments