آرمی چیف کے اہل خانہ کے ٹیکس ریکارڈ لیک ہونے کا نوٹس، چوبیس گھنٹےمیں رپورٹ طلب
پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہل خانہ کے ٹیکس ریکارڈ لیک ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں ذمہ داروں کی تعین کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت خزانہ کے جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آرمی چیف کے اہل خانہ کا ٹیکس ریکارڈ لیک ہونا ٹیکس قوانین کیں صریحاً خلاف ورزی ہے۔
اس حوالے سے وزیر خزانہ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق محمود پاشا کو ذاتی حیثیت میں فوری طور پر تحقیقات کر کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے، ایف بی آر ڈیٹا چوری کرنے والے افراد کو ڈھونڈنے اور ان کی ذمہ داری کا تعین کر کے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تحقیقاتی رپورٹ میں ملوث پائے گئے ذمہ داران کے خلاف محکمانہ تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خیال رہے کہ آرمی چیف اور ان کے اہل خانہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات فیکٹ فوکس نامی ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہیں جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے آرمی چیف بننے کے بعد ان کے اہل خانہ کی دولت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور ان کے خاندان کے کئی افراد ارب پتی بن چکے ہیں اور انھوں نے دولت ملک سے باہر منتقل کی اور بیرون ملک کاروبار شروع کیے ہیں۔
- ایرانی جوہری تنصیب اور ڈرون و بیلسٹک میزائل تیار کرنے والی فیکٹریوں کے مرکز اصفہان کی سٹریٹجک اہمیت کیا ہے؟ - 20/04/2024
- غزہ کی وہ تصویر جسے ’ورلڈ پریس فوٹو آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ ملا: ’اس لمحے میں غزہ کے درد کی داستان موجود ہے‘ - 19/04/2024
- کراچی میں جاپانی شہریوں پر حملہ کیسے ناکام ہوا؟ - 19/04/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).