پاکستان میں 2022 کے سیلاب کا ذمہ دار کون: پنجاب میں کوہ سلیمان کے نالوں نے کیوں تباہی مچائی؟


برساتی نالے
سیلاب نے پاکستان میں سنہ 2022 میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی اور حکام اس کا الزام زیادہ تر موسمیاتی تبدیلی کو دے رہے ہیں لیکن کیا حکومت خود بھی اس کی ذمہ دار ہے اور کتنی؟

اس سوال کا جواب ہم نے سیلاب کے ختم ہونے کے ساتھ ہی تلاش کرنا شروع کیا۔ اس کے لیے ہم نے پاکستان کے شمالی علاقوں میں تیزی سے پگھلتے ہوئے گلیشیئرز سے لے کر دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ چلتے خیبرپختونخواہ اور پنجاب سے ہوتے ہوئے دریائے سندھ کے ڈیلٹا تک کا سفر کیا ہے۔

ڈاکومینٹری سیریز کی اس تیسری قسط میں ہم دریائے سندھ کے ساتھ چلتے صوبہ پنجاب کا سفر کر رہے ہیں۔ دریائے سندھ اوپر سے سیلاب کا سارا پانی لے کر یہاں پہنچا تھا۔ لیکن پنجاب میں سیلاب سے جو نقصان ہوا اس میں دریائے سندھ کا ہاتھ بہت کم ہے۔ یہاں کوہ سلیمان کے برساتی نالوں نے تباہی کی اور ہم کوہ سلیمان ہی میں چل کر دیکھیں گے کہ کیا اس سے بچا جا سکتا تھا۔

https://youtu.be/iTZdI_ccC0c


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments