فہیم اشرف کی کوشش بھی کام نہ آئی، زلمی کی یونائیٹڈ کو شکست: ’میں بھی اسکے ساتھ اتنا ہی وفادار تھا جتنا فہیم اسلام آباد کے ساتھ‘


فہیم اشرف
بابر اعظم کی غیر موجودگی میں بھی پشاور زلمی نے شاداب خان کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو پاکستان سپر لیگ کے 29 ویں میچ میں 13 رنز سے شکست دے دی ہے۔ اب پہلے ایلمینٹر میچ میں اگلے ہفتے پھر یہ دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

اگر اسلام آباد آج یہ میچ جیت جاتا تو اس سے اس کی پلے آف میں پوزیشن تیسرے نمبر سے بہتر ہو کر دوسری ہو جاتی اور پھر وہ لاہور کے ساتھ کوالیفائر میچ کھیلتا لیکن اب لاہور قلندر اور ملتان سلطانز بدھ کو کوالیفائر میچ کھیلیں گی۔

جیتنے والی ٹیم پی ایس ایل کے فائنل میں جگہ بنا لے گی جبکہ پشاور زلمی اور اسلا آباد یونائیٹڈ جمعرات کو ایک بار پھر ایک دوسرے کو اس ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کے لیے میدان میں اترے گی۔

بابر اعظم کی پشاور زلمی اس وقت چوتھے نمبر کی ٹیم ہے تاہم ان کے مداح ان کی جلد صحت یابی کی دعائیں مانگ رہے ہیں تاکہ وہ اس ٹورنامنٹ میں پہلے نمبر کی ٹیم بن سکے۔

پشاور زلمی کے محمد حارث کو آج کے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جنھوں نے 39 گیندوں پر 79 رنز بنائے۔

بھانوکا راجا پاکسا نے 41 رنز بنائے جبکہ اس کے علاوہ زلمی کے صرف دو اور کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہو سکے ہیں۔ ٹام کوہلر کیڈمور نے 12 جبکہ حسیب خان صرف 10 رن ہی بنا سکے۔

Zalmi vs United

اسلام آباد کے سب سے کامیاب باؤلر حسن علی رہے جنھوں نے چار اوورز میں 39 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب خان نے چار اوورز میں 42 رنز دے کر زلمی کے دو بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے چار اوورز میں 39 رنز دے کر ایک وکٹ جبکہ فضل حق فاروقی نے چار اوورز میں 27 رنز دے کر ایک وکٹ اور محمد وسیم نے چار اوورز میں 31 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

جب بیٹنگ کی باری آئی تو فہیم اشرف نے اسلام آباد کے لیے 13 گیندوں پر 38 رنز بنائے۔ وہ آخری اوور کی تیسری گیند پر اس وقت کلین بولڈ ہو گئے جب اسلام آباد کو چار گیندوں پر 14 رنز درکار تھے۔

اس سے قبل فہیم اشرف اپنی ٹیم کو اس مشکل سے نکالتے آئے ہیں۔ وہ آج بھی میچ کو جیت کے قریب لے کر آئے مگر پھر بقول شاداب کے میچ جیتا جا سکتا تھا مگر آج ان کی ٹیم نے سمارٹ کرکٹ نہیں کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ ثاقب محمود اور کولن منرو 15، 15 رنز بنا سکے۔ رحمت اللہ گرباز نے 33 جبکہ کپتان شاداب خان نے 19 گیندوں پر 25 رنز بنائے اور صفیان مقیم کی بال پر صائم ایوب کو اپنا کیچ تھما بیٹھے۔

محمد وسیم 4 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کے خرم شہزاد، صفیان مقیم نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیمز نیشم اور عامر جمال نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مجیب الرحمان اور سلمان ارشاد کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

حسن علی

اسلام آباد کے سب سے کامیاب باؤلر حسن علی رہے جنھوں نے چار اوورز میں 39 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں

’اسلام آباد آپ یہ ہدف بھی عبور نہ کر سکے‘

راولپنڈی میں جہاں بیٹسمین سنچریوں پر سنچریاں بنا رہے تھے اور 200 سے زائد کا بھی ہدف آسان بن کر رہ گیا تھا، وہاں پہلی اننگز میں 179 پر پشاور زلمی کا آؤٹ ہونا اور پھر اسلام آباد کا یہ ہدف حاصل نہ کر پانا ایک مختلف کہانی ہے۔

https://twitter.com/fastboy88330208/status/1634901264361492482?s=20

علی حمزہ نامی صارف نے شاداب خان کی ٹیم کو مخاطب ہو کر سوال کیا کہ اسلام آباد یہ ہدف بھی حاصل نہیں کر پایا۔ انھوں نے کہا کہ اب یہ کنفرم ہو گیا ہے کہ لاہور اور سلطان ٹاپ کی دو ٹیمیں ہیں۔

https://twitter.com/Oye_Aqib9/status/1634904877770985472?s=20

کسی ناکام عاشق کی اداسی لیے جنون نامی صارف نے اپنا دکھڑا فہیم کے کندھے پر رکھ کر کچھ یوں سنایا کہ ’میں بھی اس کے ساتھ اتنا ہی وفادار تھا جتنا فہیم اسلام آباد کے ساتھ۔‘

نواز نامی صارف نے لکھا کہ رضوان کی ٹیم ملتان نے کل کوئٹہ کو ہرا کر بابر کی ٹیم پشاور زلمی کو کوالیفائی کرنے میں مدد کی۔ بابر کی ٹیم پشاور نے آج اسلام آباد کو ہرا کر رضوان کی ٹیم کو ٹاپ ٹو میں پہنچا دیا۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32497 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments