بغیر اجازت تعمیر کیا گیا ماﺅزے تنگ کا مجسمہ گرا دیا گیا


\"1\"چین کے قومی رہنما ماوزے تنگ کا ایک دیو ہیکل مجسمہ گرا دیا گیا۔کمیونسٹ چین کے بانی ماوزے تنگ کا 120 (37میٹر) بلند مجسمہ ملک کے وسطی صوبے ہینان کے دیہاتی علاقے میں ایک گروپ نے گزشتہ ہفتے ہی بنوایا تھا۔مجسمے کی تعمیر پر 30 لاکھ 13 ہزار یوآن خرچ ہوئے تھے جوکہ 4 لاکھ 60 ہزار ڈالرز (4 کروڑ 60 لاکھ روپے) کے قریب بنتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مجسمے کو گرانے کی وجہ اس کو بغیر اجازت تعمیر کرنا تھا جبکہ جس زمین پر یہ دیو ہیکل زمین ہر بنایا گیا تھا وہ بھی قانونی طور پر حاصل نہیں کی گئی تھی۔مقامی کسانوں کے مطابق حکومت نے مجسمہ اس لیے گرایا ہے کیونکہ یہ کسانوں کی زمین پر قبضہ کرکے بنایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 120 فٹ بلند اس مجسمے پر سونے کا پانی چڑھایا گیا تھا جس سے پورا مجسمہ سونے کا ہونے کا گمان ہوتا تھا جبکہ اس کی تعمیر کا آغاز 9 ماہ قبل کیا گیا تھا۔چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ترجمان اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق مرکزی اور مقامی حکام سے اس مجسمے کی تعمیر کی منظوری نہیں لی گئی تھی۔سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں مجسمے کو ٹوٹا ہوا دکھایا گیا ہے البتہ یہ تصدیق تاحال نہیں ہو سکی کہ یہ حال کی تصویر ہے یا تعمیراتی کام کے دوران لی گئی تھی۔
واضح رہے کہ چین میں مازے تنگ کے مجسمے ملک بھر میں لگے ہوئے ہیں البتہ اس مجسمے پر اس لیے بھی اعتراض کیا جا رہا تھا کیونکہ یہ سونے کا معلوم ہوتا تھا جبکہ 1976 میں انتقال کرنے والے ماو¿زے تنگ کی زندگی کے سادگی سے گزری تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments