’دل والے ‘توقعات پر پورا نہیں اتر سکی : شاہ رخ


\"shahبولی وڈ فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی ماضی میں کئی بار اپنا جادو جگا چکی ہے، لیکن کئی سالوں بعد ایک بار پھر فلم سکرین پر جلوہ گر ہونے والی یہ جوڑی اس بار تہلکہ مچانے میں ناکام رہی۔ڈائریکٹر روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دل والے‘ کاروبار کے لحاظ سے تو کامیاب رہی، لیکن شاہ رخ اور کاجول کے مداحوں کی توقعات پر پوری نہیں اتری۔یہاں تک کہ فلم کے مرکزی ہیرو شاہ رخ خان نے بھی اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ فلم کے توقعات پر پورا نہ اترنے کے باعث انہیں مایوسی ہوئی ہے۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں اس حد تک کامیاب نہیں ہوئی جتنی اس سے توقع کی جارہی تھی، جس کے باعث میں خود کو مایوس محسوس کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ فلم ہندوستان میں اس قدر کامیاب نہیں ہوئی جتنا اسے ہونا چاہیے تھا، لیکن دیگر ممالک جیسا کہ جرمنی اور آسٹریا میں یہ فلم بہت کامیاب ہوئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ ہندوستانی فلمیں دیگر ممالک میں بھی کامیابی حاصل کر رہی ہیں اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ بولی وڈ فلمیں دیگر ممالک میں بھی اچھا کاروبار کرسکتی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 18 دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’دل والے‘ باکس آفس پر 350 سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments