کراچی پاکستان کا معاشی دارالحکومت رہنا چاہیے : فاروق ستار


\"farooqایم کیوایم کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرڈاکٹر فاروق ستار نے پاکستان سٹاک ایکس چینج کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اصل سٹاک ایکس چینج تو کراچی سٹاک ایکس چینج تھی، ہیڈکوارٹر کو اسلام آباد منتقلی مناسب نہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہاکہ کراچی پاکستان کا معاشی دارالحکومت ہے اور رہنا چاہئے، اصل سٹاک ایکس چینج توکراچی سٹاک ایکس چینج ہے، لاہور سٹاک اوراسلام آباد سٹاک ایکس چینج اس کا حصہ تھیں، اب سٹاک ایکس چینج کا ہیڈ کوارٹر کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے جو مناسب نہیں۔
وزیراعظم نے چند روز پہلے ہی کراچی سٹاک ایکس چینج کی کارکردگی کو سراہا تھا، فاروق ستار نے کہا کہ کیا اب کل پی آئی اے کا ہیڈ آفس بھی اسلام آباد لے آئیں گے، وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کہا کہ سٹاک ایکس چینج کا ہیڈکوارٹر اسلام آباد منتقلی کا مطالبہ سینٹ میں کیا گیا، ان کے خیال میں کچھ اہم ادارے جہاں ہیں وہیں رہنے چاہئیں کیونکہ اداروں کی منتقلی پر اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments