وزیراعظم کی اقتصادی راہداری منصوبے میں خصوصی اقتصادی زونز بنانے کی ہدایت


\"nawaz اقتصادی راہداری کے روٹ پر تحفظات اٹھے تو وزیراعظم نوازشریف نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو خصوصی اقتصادی زونز بنانے کیلئے جگہ مختص کرنے کی ہدایت کر دی جس کے بعد اقتصادی راہداری کے قریب خصوصی اکنامک زونز بنانے کیلئے 12 مقامات کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔ اقتصادی زونز کیلئے بلوچستان میں پانچ موزوں مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں ایک ہزار ایکڑ پر محیط مجوزہ تربت انڈسٹریل اینڈ ٹریڈنگ اسٹیٹ، بوستان انڈسٹریل اسٹیٹ، پانچ ہزار ایکڑ پر محیط انڈسٹریل سٹیٹ خضدار، کوئٹہ کے قریب دشت انڈسٹریل زون اور پانچواں اقتصادی زون قلعہ سیف اللہ، ڑوب اور لورالائی کے سنگم پر قائم کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں خصوصی اقتصادی زونز کیلئے جن سات مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں 80 ایکڑ پر محیط ماربل اینڈ گرینائٹ انڈسٹریل اسٹیٹ مانسہرہ، شیر خان انٹرچینج کے قریب ایک ہزار ایکڑ پر محیط انڈسٹریل اسٹیٹ نوشہرہ، چار سو چوبیس ایکڑ پر محیط حطار انڈسٹریل اسٹیٹ فیز سیون کی توسیع، ایک سو اٹھاسی ایکڑ پر محیط ڈیرہ اسماعیل خان انڈسٹریل اسٹیٹ، کوہاٹ اور کرک کے سنگم پر ایک ہزار ایکڑ پر محیط انڈسٹریل اسٹیٹ ، انڈسٹریل اسٹیٹ غازی ، حطار ٹو اور چار سو ایکڑ پر محیط مجوزہ انڈسٹریل اینڈ اکنامک زون بنوں شامل ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments