سوشل میڈیا مذہب اور ایمان سے زیادہ نہیں: چوہدری نثار


وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا مذہب اور ایمان سے زیادہ نہیں، توہینِ رسالت پر بات کے لیے جمعے کو مسلم ملکوں کے سفیروں کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چوہدری نثار علی خان نے مزید کہا کہ مسلم ممالک کے سفراء کو بلانے کا مقصد یہ ہے کہ عالمی مؤقف سامنے لایا جاسکے، مسلم امہ کا مشترکہ مؤقف آیا تو سروس پرووائیڈر کو بھی پتا چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہمارے مذہب، ہمارے ایمان اور مقدس ترین ہستیوں کی تضحیک کی ناپاک جسارت کچھ عرصے سے کی جارہی ہے، اگر وہ راہِ راست پر نہ آئے تو سخت ترین اقدامات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اظہار رائے کی آزادی وہاں ختم ہو جاتی ہے، جہاں سے دوسرے کی ناک شروع ہوتی ہے، ہولو کاسٹ پر کوئی شک بھی ظاہر کرے تو مغرب پر قیامت ٹوٹ جاتی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).