کانز فلم فیسٹیول کی 70 سالہ تاریخ کے دلچسپ لمحات


جولیا رابرٹس ریٹ کارپٹ پر خواتین کے لیے اونچی ہیل پہننے کی بابندی کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے ننگے پیر چلیں۔

 نوجوان آرنلڈ شوازنیگر ساحل پر اپنے ہزاروں مداحوں کے لیے غیر روایتی انداز اپناتے ہوئے۔ 

 

18 سال کی عمر میں بریجیٹ بارڈٹ نے ساحل پر بکینی پہننے سے کافی ہلچل مچائی۔ یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ بارڈٹ نے بکینی کو فیشن بنایا۔

کسی نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ ایڈیڈاس کا ٹریک سوٹ کانز فلم فیسٹیول میں دیکھا جائے گا لیکن سپائس گرل نے پہلی بار ایسا کیا۔ 

یہ تصویر امریکن فاؤنڈیشن فار ایڈز ریسرچ فنڈ کے تمام تر گلیمر اور فن کو ظاہر کر رہی ہے۔

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ ہمیشہ ہی ریڈ کارپٹ پر اچھے لگتے تھے اور ان میں کمال کی ہم آہنگی تھی۔

جب میڈونا اپنی فلم ’ان دی بیڈ ود میڈونا‘ کے پریمیئر کے لیے آئیں تو انھوں نے ہلکے گلابی رنگ کا یہ مختصر لباس پہن رکھا تھا اور وہ جانتی تھیں کہ وہ حد سے ذرا تجاوز کر رہی ہیں۔

یہ پہلا موقع تھا جب شون پین اور چارلیز تھیرون کے علیحدہ ہونے کے بعد پہلی بار اکٹھے تصویر لی گئی۔ ان دونوں کی پوری کوشش تھی کہ دوسرے اداکاروں کے ہمراہ چلیں لیکن جیسے ہی تقریباً تمام فوٹوگرافروں نے کیمرے نیچے رکھ دیے تو چارلیز نے آگے بڑھ کر شون کا بوسا لیا۔

سنہ 1965 میں ہونے والے 18ویں فلم فیسٹیول میں امریکی اداکارہ اولیویا ہیویلینڈ پہلی مرتبہ جیوری کی صدر بنیں۔ جیوری ارکان کی اس تصویر میں وہ واحد خاتون رکن ہیں لیکن وہ ان کی سربراہ ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32465 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp