ٹرمپ اور نواز شریف میں گرم جوشی سے مصافحے کی خبریں بے بنیاد: وزیراعظم کو بری طرح نظر انداز کیا گیا


سعودی عرب کی اسلامی کانفرنس کی رپورٹنگ کرنے والے پاکستانی صحافی مجاہد بریلوی کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم اور امریکی صدر کے گرم جوشی سے ہاتھ ملانے کی خبریں افواہوں پر مبنی ہیں ۔ مجاہد بریلوی نے ایک نجی ٹیلی وژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جن صحافیوں نے کہا ہے ان دونوں ممالک کے سربراہان نے گرم جوشی سے ہاتھ ملایا تو انہوں نے ہی ایسا دیکھا ہوگا، ہم نے یہ منظر نہیں دیکھا۔

مجاہد بریلوی کا مزید کہنا تھا کہ سب سے زیادہ تشویشناک بات یہ تھی کہ پاکستانی وزیر اعظم کو تقریر کا موقع ہی نہیں دیا گیا اور تقریب ختم ہوگئی ۔ جب کہ پاکستانی وزیراعظم کے مقابلے میں مصر، انڈونیشیا اور کئی دیگر ممالک کوتقریر کا موقع دیا گیا۔ جب صحافیوں نے ہاتھ ملانے کی خبریں دی ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔ پاکستانی وزیراعظم کو تو تقریر کرنے کا بھی حق نہیں دیا گیا۔ یوں وہ اس موقع پر اپنا موقف دینے سے محروم رہ گئے ۔ چونکہ پاکستانی وزیراعظم کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا اس لئے وہاں موجود صحافی شدید مایوسی کا شکار ہوئے۔

شاہ سلیمان اور ٹرمپ کے خطاب کے بعد کانفرنس مختصر کردی گئی ۔ یہاں تک کہ پاکستانی سربراہ میاں محمد نواز شریف کا خطاب بھی منسوخ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹرمپ اور شاہ سلیمان نے عالمی دہشت گردی کی جنگ لڑنے والے پاکستان کو مکمل طور پر پرے ڈال دیا ۔ گلوبل سینٹر کے افتتاح پر بھی پاکستان وزیراعظم کو شامل نہیں کیا گیا ۔ دوسری جانب افغان صدر اور بنگلہ دیشی وزیراعظم سعودی حکمرانوں کے ساتھ بغل گیر رہے لیکن پاکستانی وزیراعظم کہیں نظر نہ آئے ۔ پاکستانی وزیراعظم آخری صفوں میں بھی موجود نہیں تھے ۔


نواز شریف کو سعودی عرب میں مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments