لوٹ آئی پاکستان کی ’باغی‘ قندیل بلوچ


پاکستان کی سوشل میڈیا سٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والے ڈرامہ سیریل کا پہلا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔

اس فلم میں قندیل بلوچ کا کردار اداکارہ صبا قمر ادا کر رہی ہیں۔

صبا قمر کی حال ہی میں پہلی بالی وڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ ریلیز ہوئی تھی جس میں انہوں نے عرفان خان کے ساتھ کام کیا ہے۔

اس فرسٹ لک میں صبا قمر کے علاوہ پاکستانی اداکار سرمد كھوسٹ اور علی کاظمی بھی نظر آتے ہیں۔ سرمد اس فلم میں قندیل کے بھائی اور علی کاظمی قندیل کے شوہر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

صبا قمر نے پیر کی رات باغی کے ٹِیزر کو فیس بک اور انسٹاگرام پر پوسٹ کیا۔

‘باغی‘ کی مصنفہ کیا کہتی ہیں؟

پاکستان کے ایک مقامی اخبار ایکسپریس ٹریبیون کو انٹرویو دیتے ہوئے شازیہ خان نے کہا ’اس فلم کے لیے لکھتے ہوئے میں نے ایک بار بھی یہ نہیں سوچا کہ میں اسے کیوں لکھ رہی ہوں۔ کیونکہ اس کا جواب ہمیشہ سے میرے پاس تھا۔ یہ ایسی کہانی ہے جسے بیان کرنا ضروری ہے۔ ایک چھوٹے سے شہر کی کم پڑھی لکھی لڑکی اپنے خواب پورے کرنے اور خاندان کی مدد کے لیے گھر سے نکلتی ہے۔ ‘

صبا قمر نے کچھ عرصہ پہلے ایک دوسرے اخبار ڈان کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا تھا ’ایسی بہت سی کہانیاں ہیں جنہیں بتانا ابھی باقی ہے۔ میں صرف ان کہانیوں کو بیان کرنا چاہتی ہوں۔ ‘

’باغی‘ کی فرسٹ لک پر ردعمل؟

دانیال لکھتے ہیں ’واہ‘ صبا، بیتابی سے انتظار ہے۔ ‘
شائما کہتی ہیں ’ قندیل پر بنے ڈرامے میں صبا اداکاری کر رہی ہیں۔ واہ، کمال کی اداکارہ ہیں۔ ‘

اپنوں نے ہی قندیل کو مارا

پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ کا جولائی 2016 میں گلا گھونٹ كر قتل کر دیا گیا۔
قندیل کے قتل کے بعد ان کے بھائی نے قتل کا اعتراف کیا۔
قندیل سوشل میڈیا پر بہت معروف تھیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتی تھیں۔
قندیل کو پاکستان کی کِم كارڈیشیئن بھی کہا جاتا تھا۔
قندیل کی ایک مسلم مذہبی رہنما مفتی عبد القوی کے ساتھ لی گئی سیلفی وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد پاکستان میں کافی ہشور مچا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp