سعودی شاہ نے خوشامدی کالم نگار کی اخبار سے چھٹی کروا دی


سعودی میڈیا میں تجزیہ کار و کالم نگار عموما شاہ سلمان کی تعریفوں کے پل باندھنے میں مصروف رہتے ہیں۔ تاہم الجزیرہ نامی اخبار میں ایک خوشامدی کالم نگار رمضان الانزی اس حد تک آگے نکل گیا کہ اس نے اپنے مضمون میں شاہ سلمان کو ’حلیم‘ اور ’شدید العقاب‘ لکھ دیا حالانکہ یہ دونوں اللہ تعالی کے صفاتی نام ہیں۔
’حلیم‘ اسماء الحسنیٰ یعنی اللہ تعالی کے 99 ناموں میں سے ایک نام ہے جس کے معنی ہیں بہت بردبار جب کہ شدید العقاب کے معنی ہیں ’سخت سزا دینے والا‘ جو کہ قرآن میں سورہ الانفال اور دیگر سورتوں میں اللہ تعالی کی صفت بیان کی گئی ہے۔

کالم نگار کی ایک اس حرکت پر سعودی شہریوں نے غم و غصے کا مظاہرہ کیا اور شدید ردعمل سامنے آیا۔ اخبار نے اپنے کالم نگار کی اس حرکت پر معافی مانگتے ہوئے رمضان الانزی کو معطل کردیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان نے وزارت اطلاعات کو کالم نگار اور اخبار کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے اس طرز تحریر کو ناقابل قبول اور اذیت ناک قرار دیا۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).