ہالی ووڈ کے سو برس اور جنگی فلموں کے بہترین مناظر


گزشتہ ایک سو برس میں فلم نے انسانوں پر تخلیق اور معیشت کے ان گنت دروازے کھولے ہیں۔ کہانی لکھنے سے عکاسی تک، ہدایت کاری سے موسیقی تک اور اداکاری سے مٹتی بدلتی قدروں تک، فلم نے کرہ ارض پر انسانی زندگی کو بدل کے رکھ دیا۔ کروڑوں دلوں کو محبت کرنا سکھایا، ان گنت ذہنوں کو جینے کی ترغیب دی، حسن کے نت نئے زاویے دکھائے، انسانی زندگی میں تشدد، ناانصافی اور محرومی کا ابلاغ کیا۔۔۔۔

کروڑوں گھنٹوں پر محیط ہزاروں زبانوں میں بننے والی لاکھوں فلموں کے ان گنت مناظر ہیں جو دیکھنے والوں کے یاد خزانے کا حصہ ہیں۔ یہ ممکن ہی نہیں کہ کوئی ایک شخص ہر فلم دیکھ سکے۔ ہم سب نے سوچا کیوں نہ ایک سلسلہ شروع کیا جائے جس میں ہمارے پڑھنے والے اپنے پسندیدہ فلمی مناظر ای میل اور دوسرے ذرائع سے ہم تک پہنچائیں تا کہ دوسرے پڑھنے والوں کو بھی اس مسرت میں کیا جا سکے جو فن کے ان نمونوں سے ہم تک پہنچی۔

فن زندگی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے۔ زندگی، موت، خوشی، دکھ، جنگ، محبت، جنس، غربت، ناانصافی، جہالت، علم، یہ سب فن اور تخلیق کے جائز موضوعات ہیں۔ اسی لئے کہا جاتا ہیے کہ فن کولہو کے بیل جیسی زندگی گزارنے کے خواہشمند افراد کو مخاطب کر کے تخلیق نہیں کیا جاتا۔ فن پورے قدموں پر کھڑے ہو کر زندگی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کی جرات مانگتا ہے۔ اندھیرے اور روشنی سے ڈرنے والوں کی صحت تخلیق، تحقیق، سوال اور دریافت جیسی مہم جوئی سے گریز کرنے سے بہتر رہتی ہے۔

آئیے حالیہ برسوں میں بننے والی جنگی فلموں کے مناظر پر مشتمل مینو یاسمن قبا کا انتخاب دیکھتے ہیں۔ (مکمل سائز میں دیکھنے کے لئے متعلقہ تصویر پر کلک کیجئے۔)


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).