پشاور، سوات اور گرد و نواح میں پھر زلزلے کے جھٹکے


\"earthquak\"پشاور، سوات اور گرد و نواح میں پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کا مرکز تاجکستان اور افغانستان کا سرحدی علاقہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، زلزلے کی شدت چار اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے پشاور، سوات، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سمیت افغانستان اور تاجکستان کے بیشتر علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی صرف 67 کلو میٹر تھی۔ تاہم اس کے بعد اب تک کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں کیونکہ یہ کم شدت کا زلزلہ تھا، ورنہ اس قدر کم گہرائی میں آنے والا زلزلہ نہایت مہلک ہو سکتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments