مانع حمل اشتہار میں سنی لیون کی موجودگی پر تنازع


بھارتی اداکارہ سنی لیون اپنے ماضی کی وجہ سے تو تنقید کی زد میں رہتی ہی ہیں لیکن وہ خود بھی اکثر اوقات ایسے کام کر گزرتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ ان کی بدقسمتی ہے یا پھر ماضی سے محبت کہ بھارت میں اکثر کنڈوم بنانے والی کمپنیاں اپنے اشتہار کیلئے انہی سے رابطہ کرتی ہیں لیکن ایک بار پھر سنی لیون ایک اشتہار میں کام کرکے مصیبت میں پڑ چکی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیون نے مین فورس کمپنی کے کنڈوم کی تشہیر کی ہے لیکن یہ تشہیر اب ان کے گلے پڑ چکی ہے۔ اس تشہیری مہم کا نعرہ ہے’ اس نوراتری پر کھیلو مگر پیار سے‘، اس طرح کی اشتہاری مہم میں جب ہندوﺅں کے مذہبی تہوار کا حوالہ دیا گیا تو بھارتی عوام بھی بپھر گئے اور اداکارہ کے خلاف مظاہرے شروع کردیے۔

کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز نے الزام عائد کیا ہے کہ اداکارہ سنی لیونی انتہائی غیر ذمہ دار شخصیت ہیں اور وہ پیسہ کمانے کیلئے کسی بھی حد تک گر سکتی ہیں۔ بھارت بھر میں ہندﺅں کے مذہبی تہوار کا نام استعمال کرنے کے بعد پیدا ہونے والے رد عمل کے بعد مین فورس کمپنی نے اپنے کنڈومز کی تشہیری مہم ختم کردی ہے اور سنی لیون کے تمام ہورڈنگز اتار دیے گئے ہیں۔

بے باک اداکارہ سنی لیون نے فحش اشتہار میں کام کرنے سے متعلق بھارتیوں کی تنقید پرکھلا چیلنج کردیا ،انہوں نے بھارتی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف مقدمہ کرو۔ سنی لیون نے تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں جمہوریت اور آواز اٹھانے کی آزادی ہے جو کہ اچھی بات ہے ،اگر لوگ میرے خلاف آواز اٹھانا چاہتے ہیں تو وہ آگے بڑھ کر یہ کام کر سکتے ہیں لیکن صرف حکومت فیصلہ کرے گی کہ شہریوں کے لیے کیا بہتر ہے ۔بے باک اداکارہ نے کہا کہ جب میں اشتہار کے لیے معاہدہ کر رہی تھی تومیں نے اس کی اخلاقی ذمہ داری بھی لی تھی ،یہ اسی طرح ہے کہ جب کوئی شادی شدہ جوڑا اولاد کی خواہش کرتا ہے تو وہ اس کی ذمہ داری بھی لیتاہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).