دیویا بھارتی کی بہن خوبصورتی میں کسی سے کم نہیں


ماضی کی نامور اداکارہ دیویا بھارتی کی بہن کائنات اروڑا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، کائنات اپنی بڑی بہن مرحومہ دیویا بھارتی سے خوبصورتی میں کسی طرح بھی کم نہیں ہیں۔

نوے کی دہائی کی نمبرون اداکارہ دیویا بھارتی اداکاری کے ساتھ خوبصورتی کے لیے بھی بے حد مشہور تھیں، دیویا بھارتی نے بہت کم عمری میں بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنائی اوربہت جلد اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کراس دنیا سے چلی گئیں تاہم ان کی چھوٹی بہن کائنات اروڑا دیویابھارتی سے کسی بھی طرح کم نہیں ہیں۔

کائنات اروڑا کو چارو اروڑا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، 2 دسمبر 1982 کو دہلی میں پیدا ہونے والی کائنات کو بہت کم لوگ جانتے ہیں، کائنات دیویا بھارتی کی کزن ہیں، انہوں نے نئی دہلی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی سے اکنامکس میں گریجویشن کیا ہے۔

ویسے تو بالی ووڈ میں آج تک کوئی بھی دیویا بھارتی کی جگہ نہیں لے سکا لیکن کائنات خوبصورتی کے معاملے میں کسی بھی طرح دیویا بھارتی سے کم نہیں ہیں، کائنات اپنی بہن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بالی ووڈ میں کیرئیر بنانا چاہتی ہیں اوراب تک ہندی، تامل اور تیلگو سمیت متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

کائنات نے 2010 میں فلم ’’کھٹا میٹھا‘‘ میں شامل ایک گانے میں پرفارمنس کرکے بالی ووڈ میں ڈیببیوکیا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے فلم ’’گرینڈ مستی‘‘’’من کاٹھا‘‘،’’لیلیٰ او لیلیٰ‘‘اور رام گوپال ورما کی فلم’’سیکریٹ‘‘میں بھی کام کیا ہے،تاہم آج تک اپنی بہن کی طرح نام بنانے میں ناکام رہی ہیں۔

واضح رہے کہ فلموں میں انٹری سے قبل کائنات مختلف اشتہارات میں ماڈلنگ بھی کرچکی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).