وہ پانچ باتیں جو آپ کی جنسی کارکردگی کو متاثر کرتی ہیں


خوشگوار ازدواجی زندگی کے لئے جنسی جوش اور تحریک بنیادی ترین اہمیت کا حامل ہے۔ روز مرہ زندگی کے متعدد مسائل اس جوش و جذبے کی راہ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں، اگر آپ اس مسئلہ کا شکار ہیں تو مندرجہ ذیل عوامل پر توجہ دیجئے:

٭ تھکاوٹ اور بے خوابی

جنسی صحت کیلئے مناسب نیند بہت ضروری ہے، چھ گھنٹے یا اس سے کم نیند تھکاوٹ اور ٹیسٹاسٹی رون ہارمون میں کمی کا باعث بنتی ہے اور نتیجتاً جنسی تحریک میں بھی کمی واقع ہوجاتی ہے۔

٭ خراٹے

خراٹوں سے نیند متاثر ہوتی ہے اور سانس لینے میں دقت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خراٹوں کی بیماری نیند کے مسائل پیدا کرتی ہے جس سے جنسی ہارمون کی افزائش میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

٭ ذہنی دباﺅ

نیند سے محرومی، کام کا دباﺅ اور خانگی جھگڑوں جیسے مسائل ذہنی دباﺅ کا باعث بنتے ہیں اور اس کے نتیجہ میں جنسی تحریک اور دلچسپی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

٭ موٹاپا

موٹاپے سے ہمہ وقت تھکاوٹ اور جنسی ہارمون کی بے قاعدگی کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ موٹاپے کے شکار افراد اپنے جسم اور شخصیت کے بارے میں احساس کمتری کا شکار بھی ہوجاتے ہیں جس کے جنسی زندگی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

٭ غیر صحت مند طرز زندگی

سگریٹ نوشی، منشیات اور سست و کاہل طرز زندگی جنسی تحریک کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔ ان عوامل کو زندگی سے دور رکھیں اور صحت مند سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments