پاکستان پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی ٹیم بھارت بھیجے گا


\"Pathankot\"وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے تحقیقاتی ٹیم پٹھان کوٹ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اب نئی دلی کے جواب کا انتظارہے۔ بھارت سے پٹھان کوٹ حملے کے مزید شواہد کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورڈ ی جی آئی ایس آئی نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں اس عزم کااعادہ بھی کیا گیا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ پٹھان کوٹ تحقیقات کے سلسلے میں وزیر اعظم نواز شریف نے ایک اعلیٰ سطح کی 6رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے،کمیٹی میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندے بھی تحقیقاتی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔
ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس کے مطابق وزیر اعظم نے پٹھان کوٹ واقعہ کے الزامات کی تحقیقات کےلیے اعلی سطح کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب رائے طاہرکوکمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔
آئی ایس آئی کے سینئر افسر بریگیڈئیر نعمان سعید ،ایم آئی کے لیفٹیننٹ کرنل عرفان مرزا ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا صلاح الدین خان ،ڈائریکٹر آئی بی لاہور عظیم ارشد، ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور عثمان انورکمیٹی کے رکن ہوں گے۔کمیٹی پٹھان کوٹ واقعہ سے متعلق شواہد اور بھارتی الزامات کا جائزہ لے گی اور واقعہ سے متعلق بعض افراد پر لگنے والے الزامات کی بھی تحقیقات کرے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments