سبین محمود کا دل، احمد نورانی کی خبر اور مزار قائد چھوڑ دو
کیا T2F
کراچی کے پوش علاقے کی اسٹریٹ نمبر 5 ہے؟
یا گولڈ مارکیٹ سے آتے ہوئے
دائیں ہاتھ پر وہ تیرا مکاں
جس کے لیے مرزا غالب نے کہا تھا کہ
“مجنوں جو مر گیا ہے تو جنگل اُداس ہے!”
کیا T2F کچھ کتابوں
موسیقی کے پرانے ریکارڈوں
کچھ کرسیوں
سادہ سے ساؤنڈ سسٹم
اور ایک مائیک کا نام ہے؟
کیا T2F مفت کا وائی فائی کوڈ
جھلملاتی بتیوں
ٹھنڈک دیتے اے سی
یا ریسپشن پر بیٹھے اس لڑکے کا نا م ہے
جو ہر آنے والے کو “سر” کہہ کر مخاطب کرتا ہے؟
یا T2F اس کیفے ٹیرس کا نام ہے
جہاں مینو جس پر دیسی کھانوں کے انگریزی نام لکھے ہیں
جہاں کھانے والے انگریزی میں آرڈر دیتے ہیں
کھانا لانے والا اردو میں بات کرتا ہے
پنجابی میں ہنستا ہے
اور اپنی ماں کی بولی میں اداس ہوتا ہے؟
کیا T2F ان کتابوں کا نام ہے؟!!
جو وہاں ایسے بکھری ہوئی ہیں
جیسے کوئی ماں گھر میں
بچوں کے کپڑے ڈال دیتی ہے
اور جب چاہتی ہے
تو انہیں کہیں اور سنبھال لیتی ہے
یہ کپڑے کبھی پرانے نہیں ہوتے
T2F کیا ہے ؟
میر محمد علی ٹالپر
کہتے ہیں کہ
“T2F ۔۔۔ میرا خواب گھر
آوارہ گردوں کی روح!
برداشت اور تحمل سکھانے کا انسٹی ٹیوٹ!
کتھک کی تصویر
اور موسیقی کی خوشبو ہے
پھر آواز بھر آتی ہے ٹالپر صاحب کی
محفل میں سکوت طاری ہوجاتا ہے
صاف دکھائی دیتا ہے کہ
وہ اپنی آنکھوں سے آنسو
صاف کر رہے ہیں
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ
ساحل کے کنارے تک پانی آ رہا ہے
پھر ٹالپر صاحب کہتے چلے جاتے ہیں۔۔۔
T2F کیا ہے؟!!
سبین کا دل جسے چھید دیا گیا
ڈان کا اداریہ ہے جو لیکس ہونے کے بعد لکھا جاتا ہے
احمد نورانی کی خبر ہے
راشد رحمان کی ایف آئی آر ہے
جناح کا خواب ہے
T2F ….
“سب کہہ دو” کا اعلان
کچھ نہ چھپاؤ، دل کی بات لبوں تک لاؤ
جہاں آدمی انسان بنتے ہیں
کمزور کو آواز ملتی ہے
T2F ….
کا کتابوں میں ذکر ملتا ہے
بلوچ کے دل میں T2F کا پتا لکھا ہے
جس جگہ سلام کیا جائے
جہاں نمسکار کیا جائے
جہاں دلوں کو صلیب سے اتارا جائے
جہاں آنکھوں سے کانٹے چنے جائیں
یہاں جوتوں سمیت مت داخل ہو
- ایاز میلو اور امر سندھو - 28/12/2018
- سبین محمود کا دل، احمد نورانی کی خبر اور مزار قائد چھوڑ دو - 27/10/2017
- واحد بلوچ تتلیاں پکڑنے نہیں گیا! - 11/11/2016
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).