سویڈن کے ریڈیو پر دولت اسلامیہ کا پروپیگنڈا نغمہ بجتا رہا


A man turns on his car radio and a generic picture of IS flag collaged

Getty Images/ reuters
مکس میگاپول کی صبح کی نشریات کے میزبانوں کو اس مسئلے کا علم ہی نہ ہوسکا

سویڈن میں ایک معروف ریڈیو سٹشینز کے سامعین کو 30 منٹ تک دولت اسلامیہ کا پروپیگنڈا پر مبنی نغمہ سننا پڑا۔

اطلاعات ہیں کہ جمعے کی صبح اس ریڈیو سٹیشن کی فریکیوئنسی کو ہیک کر لیا گیا۔

مکس میگاپول کے مالکان کا کہنا ہے کہ یہ فریکونسی ہیک کرنے کے بعد نغمہ ’اللہ کے لیے‘ بجایا گیا۔

یہ نشریات جنوبی شہر مالمو میں سنی گئی۔

سٹاک ہوم میں موجود مکس میگاپول کی صبح کی نشریات کے میزبانوں کو اس مسئلے کا علم ہی نہ ہوسکا۔

پاپ موسیقی کے طرز پر بنے اس نغمے کے بولوں میں کہا گیا کہ ’ہم جنت کے دروازوں کی طرف جائیں گے جہاں حوریں ہمارا انتظار کر رہی ہیں۔‘

یہ نغمہ دولت اسلامیہ کی ان پروپیگینڈا ویڈیوز میں بھی استعمال ہوا تھا جب مغربی عراق اور شام میں جنگجوؤں کے جذبات گرمانے کے لیے استعمال کی جاتیں۔

مکس میگاپول کے مالک جیکب گریوسٹم کا کہنا تھا کہ ’ہمیں لگتا ہے کہ کسی نے پائریٹ ٹرانسمیٹر استعمال کرتے ہوئے ہماری فریکوئنسی میں خلل ڈالا۔‘

انھوں نے مزید بتایا ’بہت سے لوگوں نے ہمیں فون کر کے اس بارے میں بتایا۔ ہمیں خوشی ہے کہ لوگ کافی چوکنے ہیں۔‘

ریڈیو سٹیشن کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس واقعے کے اطلاع پولیس اور قومی نشریاتی اداے کو کر دی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32549 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp