چھاتی کا کینسر علاج کے 15 سال بعد بھی لوٹ سکتا ہے


چھاتی کا کینسر

PASIEKA/SCIENCE PHOTO LIBRARY
محققین کے مطابق اگر ہارمون کے علاج کی مُدت بڑھا دی جائے تو اس مرض کے دوبارہ واپس آنے کے امکانات کم ہو سکتے ہیں

ایک نئی سائنسی تحقیق کے مطابق چھاتی کا سرطان کامیاب علاج کے 15 سال بعد بھی دوبارہ نمودار ہو سکتا ہے۔

اس تحقیق میں 20 سال کے عرصے تک 63 ہزار ایسی خواتین کی صحت اور علاج کا جائزہ کیا گیا، جن کو چھاتی کے سرطان کی سب سے عام قسم کی تشخیص ہوئی تھی۔

مزید پڑھیے

کینسر کے پھیلاؤ کی عکس بندی

’آخری قہقہہ ہمارا ہی ہو گا’

’خواتین رسوائی کے ڈر سے کینسر چھپا رہی ہیں‘

ایسی خواتین جن کی رسولیاں بڑی تھیں یا سرطانی خلیے ان کے لمف غدودوں تک پھیل گئے تھے، ان میں کینسر کے لوٹنے کا 40 فیصد امکان تھا۔

تاہم محققین نے امریکی طبی حریدے ‘نیوانگلنڈ جرنل آف میڈیسن’ میں لکھا ہے کہ اگر ہارمون کے علاج کی مُدت بڑھا دی جائے تو اس مرض کے دوبارہ ہوجانے کے امکانات کم ہو سکتے ہیں۔

چھاتی کے سرطان کی سب سے عام قسم میں ایسٹروجن ہارمون سے کینسر کے خلیوں میں اضافہ کرتا جاتا ہے۔ اس کے علاج میں مریضوں کو ایسی ادویات دی جاتی ہیں جو ایسٹروجن کے اس عمل کو روکنے کی کوشش کرتی ہیں۔

کیسنر کے خلیے

Science Photo Library
ایسٹروجن سے کیسنر کے مزید خلیے ابن سکتے ہیں

عام طور پر اس علاج کے پانچ سال تک جاری رکھے جانے سے یہ کینسر ختم ہو جاتا ہے۔ تاہم اس تحقیق میں یہ دیکھا گیا کہ جن خواتین میں پانچ سال بعد یہ کینسر ختم ہو گیا تھا، ان میں سے کئی میں اگلے 15 سال تک یہ واپس آ گیا۔

اس تحقیق کے اہم محقق آکسفورڈ یونیورسٹی کے ڈاکٹر ہونگ چاؤ پین نے کہا کہ ‘یہ بات حیران کُن ہے کہ چھاتی کا کینسر اتنے سالوں تک خاموش شکل میں جسم میں رہ سکتا ہے، اور اتنے سالوں کے بعد پہلے جیسی شدت کے ساتھ دوبارہ نمودار ہو سکتا ہے۔’

البتہ جن خواتین کی رسولی چھوٹی تھی یا ابھی ان کا کینسر لمف غدودوں تک نہیں پھیلا تھا ان میں اس مرض کے دوبارہ لوٹنے کے امکانات صرف دس فیصد تھے۔

تحقیق کے مرکزی مصنف ڈاکٹر ہونگ چاؤ پان نے کہا کہ’یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ چھاتی کا سرطان اتنا عرصہ خاموش رہنے کے بعد دوبارہ نمودار ہو سکتا ہے، اور اس بات کا خطرہ سالہا سال بعد بھی رہتا ہے۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32507 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp