امریکی صدر کا روسی ہم منصب کو فون: یوکرین اور شام کے بحران پر تبادلہ خیال


\"obamaامریکی صدر باراک اوباما نے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کو ٹیلی فون کرکے یوکرین اور شام کے بحران پر تبادلہ خیال کیا۔وائٹ ہاوس ترجمان جوش ارنسٹ کے مطابق صدر اوباما نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ٹیلی فون کیا۔ دونوں رہنماوں نے یوکرین اورشام کے بحران کا سیاسی حل نکالنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
روسی صدارتی آفس سے جاری بیان کے مطابق صدر اوباما اور صدر پیوٹن نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرانے پر بھی زور دیا، جبکہ یوکرین اور شام کے بحران سمیت کوریائی خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments