زمین سے سیارہ زہرہ اور مشتری کا نظارہ
فلکیات میں دلچسپی رکھنے والے زمین سے سیارہ زہرہ اور مشتری کا ایک ساتھ نظارہ کر سکتے ہیں۔
بغیر کسی تکنیکی آلے کی مدد سے آسمان پر ان سیاروں کا نظارہ پیر کو طلوع آفتاب سے قبل کیا جا سکتا ہے۔
٭ ‘بہت سے ستاروں سے زیادہ گرم’ سیارہ دریافت
یہ دونوں سیارے جنوب مشرق کی سمت میں ایک روشن ستارے کی مانند دکھائی دیں گے۔
برطانیہ میں اس نظارے کو دیکھنے کے لیے بہترین وقت طلوع آفتاب سے 40 منٹ قبل ہوگا۔
سیارہ مشتری کے چار گیلیئن چاند کو ٹیلیسکوپ کی مدد سے دیکھا جا سکے گا۔ تاہم اس نظارے کو دیکھنے کے لیے آسمان کا صاف ہونا ضروری ہے۔
شمالی امریکی اور انگلینڈ میں اس نظارے کا مشاہدہ کرنے والوں کو کوئی مشکل نہیں ہوگی، کیوں کہ یہ سیارے آسمان پر انتہائی نیچے ہوں گے۔
- خاتون فُٹ بال شائق کو گلے لگانے پر ایرانی گول کیپر پر 30 کروڑ تومان جُرمانہ عائد: ’یہ تاریخ میں گلے ملنے کا سب سے مہنگا واقعہ ثابت ہوا‘ - 24/04/2024
- ’مغوی‘ سعودی خاتون کراچی سے بازیاب، لوئر دیر سے تعلق رکھنے والا مبینہ ’اغوا کار‘ بھی زیرِ حراست: اسلام آباد پولیس - 24/04/2024
- جنوبی کوریا کے ’پہلے اور سب سے بڑے‘ سیکس فیسٹیول کی منسوخی: ’یہ میلہ خواتین کے لیے نہیں کیونکہ ٹکٹ خریدنے والے زیادہ تر مرد ہیں‘ - 24/04/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).