نکاح پہ نکاح ثابت ہوا تو ذمہ دار خود میرا ہوں گی: فیملی کورٹ


میرا

میرا نے تکذیبِ نکاح کے مقدمے کی سماعت کرنے والی عدالت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کی فیملی کورٹ نے اداکارہ میرا کو دوسری شادی سے روکنے کے لیے دائر متفرق درخواست مسترد کر دی ہے۔

میرا کے تکذیبِ نکاح کے مقدمے میں متفرق درخواستوں کی سماعت بدھ کو لاہور کی فیملی کورٹ کے جج بابر ندیم نے کی۔

مرکزی مقدمے کے فریقین کی جانب سے دائر کردہ متفرق درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ پہلے نکاح نامے کا تعین ہونا باقی ہے اور میرا اگر پھر نکاح کرتی ہیں تو اس کی ذمہ دار وہ خود ہوں گی۔

سیکس ویڈیو سکینڈل سے صدمہ پہنچا ہے: اداکارہ میرا

‘ہوٹل’ میرا کی آخری فلم؟

اداکارہ میرا نے عدالت میں تین درخواستیں دائر کی تھیں۔

انھوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ معروف شخصیت ہیں اور عدالت میں آتے ہوئے ان کی جان کو خطرہ ہے اس لیے انھیں عدالت میں حاضر ہونے سے استثنی دیا جائے اور ان کی شہادت بذریعہ وڈیو لنک ان کے گھر سے ہی قلم بند کی جائے۔

عدالت نے درخواست یہ کہہ کر خارج کر دی کہ 12 فروری 2011 کو میرا کی شہادت اور جرح مکمل ہو چکی ہے اس لیے اس درخواست کا جواز نہیں بنتا۔

میرا

مقدمے کے دوسرے فریق عتیق الرحمن نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ اس مقدمے کے فیصلے تک میرا کو دوسرا نکاح کرنے سے روکا جائے۔

اس پر عدالت نے کہا کہ مرکزی کیس میں ابھی جرح باقی ہے اور اب تک صرف میرا کی جرح مکمل ہوئی ہے۔

عدالت نے کہا کہ 25 اکتوبر 2017 کو میرا نے عدالت میں یہ بیان دیا ہے کہ عتیق الرحمان نے ان کو نکاح سے روکنے کی درخواست صرف پریشان کرنے کے لیے دائر کی ہے۔

فیملی کورٹ ایکٹ 1964 کے تحت اس حوالے سے عدالت کوئی حکم امتناعی جاری کرنے کا اختیار نہیں رکھتی اور موجودہ دعوے میں نکاح ثابت کرنے کا بارِ ثبوت عتیق الرحمن پر ہے۔

فیملی کورٹ کا کہنا تھا تھا کہ اگر دوران دعویٰ میرا کسی اور شخص سے نکاح کرتی ہیں اور مقدمے کے آخر میں عتیق الرحمن میرا سے اپنا نکاح ثابت کر دیتے ہیں تو کسی غیر قانونی فعل کی ذمہ دار خود میرا ہوں گی۔

میرا

اداکارہ میرا پاکستانی فلموں کے علاوہ انڈین فلموں میں بھی اداکاری کر چکی ہیں

عدالت نے کہا کہ موجودہ دعویٰ 2010 میں دائر ہوا تھا جس میں میرا کو شہادت کے لیے اور عتیق الرحمن کو جرح کے لیے بہت مواقع دیے گئے ہیں لیکن میرا کے علاوہ کسی اور گواہ کی شہادت قلمبند نہ ہو سکی۔

فیملی کورٹ کے مطابق سات سال گزرنے کے باوجود مقدمہ ابتدائی مراحل میں ہے اس لیے اب روزانہ کی بنیاد پر اس کی سماعت ہو گی اور 30 دسمبر 2017 سے پہلے اس کا فیصلہ سنا دیا جائے گا۔’نکاح پہ نکاح ثابت ہوا تو ذمہ دار خود میرا ہوں گی‘

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ وہ فیصلے سے خوش ہیں اور انھیں انصاف ملا ہے۔ میرا کا کہنا تھا کہ انھیں عدلیہ پر بھروسہ ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32290 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp