جاپان: ٹرین کی 20 سکینڈ جلدی روانگی پر کمپنی کی معافی


جاپان کا ریلوے نظام دنیا کے بہترین ریلوے نظاموں میں سے ایک ہے

جاپان کا ریلوے نظام دنیا کے بہترین ریلوے نظاموں میں سے ایک ہے

جاپان کی ایک ریل کمپنی نے اپنی ایک ٹرین کے 20 سیکنڈ جلدی روانہ ہونے پر عوام سے معافی مانگی ہے۔

ٹوکیو اور سکوبہ شہر کے درمیان چلنے والی سکوبہ ایکسپریس لائن کی مینجمنٹ نے اس واقعے کے حوالے سے ’کسی بھی مشکل کے لیے‘ معافی مانگی ہے۔

کمپنی کی جاانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹرین کو 9.44.40 (نو بج کر 44 منٹ اور 40 سیکنڈ) پر روانہ ہونا تھا مگر ٹرین 9.44.20 پر روانہ ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین نے معافی کے اس بیان پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ غلطی اس لیے ہوئی کیونکہ کمپنی کے عملے نے ٹائم ٹیبل کو صحیح سے چیک نہیں کیا۔

’عملے نے درست طریقے سے روانگی کا وقت نہیں دیکھا اور ٹرین کو روانہ کر دیا۔‘

بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ کسی بھی صارف نے جلدی روانگی پر شکایت نہیں کی۔

سکوبہ ایکسپریس لائن ٹوکیو کے مشرقی علاقے اقیہابراہ سے سکوبہ 45 منٹ میں لے کر جاتی ہے۔

جاپان کا ریلوے نظام دنیا کے بہترین ریلوے نظاموں میں سے ایک ہے اور یہاں کسی ٹرین کے متعین وقت کے علاوہ روانہ ہونا انتہائی نایاب ہے۔

جاپان میں ٹوکیو سے شہر کوبے جانے والی ٹرین ٹوکائیڈو لائن دنیا کی مصروف ترین ٹرین لائن میں سے ایک ہے اور وہ سالانہ 15 کروڑ مسافروں کو لے کر جاتے ہیں۔

دنیا بھر میں متاثر صارفین نے اپنی مقامی ٹرین کمپنیوں کو ٹوئٹر پر اس کہانی کو شیئر کیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32554 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp