’بیٹی کو سیلفی لگانے سے منع کر رکھا ہے‘


Jamie Oliver

معروف ٹی وی شیف جیمی اولیور کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی 14 سالہ بیٹی پر سوشل میڈیا پر اپنی سیلفیاں شیئر کرنے کی پابندی لگا دی ہے۔ انھوں نے سلفیاں شیئر کرنے کی عادت کو ’سوشل میڈیا کی شوگر‘ قرار دیا۔

’ہم نے ڈیزی کو سلفیاں لگانے سے منع کر دیا ہے اور زیادہ تر وہ اس پابندی پر پورا اترتی ہے مگر کبھی کبھی اس سے غلطی ہو جاتی ہے۔‘

42 سالہ جیمی اولیور کے پانچ بچے ہیں۔ لائف سٹائل نیوز ہاؤنڈ نامی پوذ کاسٹ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ والدین کی پہلی نسل میں سے ہیں جنھیں اپنے بچوں کے آن لائن تصاویر شیئر کرنے کے معاملے سے نبٹا پڑ رہا ہے۔

یاد رہے کہ جیمی اولیور اور ان کی بیوی اکثر انسٹگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہیں۔

مگر صحت مند خوراک کے حوالے سے مہم چلانے والے اولیور نے نوجوان لڑکیوں کے انسٹاگرام پر تصاویر لگانے کے رجحان کو ’خوفناک‘ کہا۔

پاؤٹی ہونٹ

انھوں نے کہا کہ ’میں ایک انتہائی جنرل بات کر رہا ہوں مگر مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ 13 یا 14 سال کی لڑکیاں آج کل جو تصاویر شیئر کر رہی ہیں ان میں آدھی تو مناسب ہوتی ہیں۔‘ جیمی اولیور کا کہنا تھا کہ دیگر آدھی میں لڑکیاں قدرے فحش ہو جاتی ہیں اور پاؤٹی ہونٹ بناتی ہیں یا اپنی چھاتی کو زیادہ اونچا کرتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جو تصاویر ان کی بیٹی انھیں اپنی ساتھیوں کی دکھاتی ہے، وہ ان سے اب دیکھی بھی نہیں جاتی۔‘

’میں سوچتا ہوں کیا سچی!!! ان کے والدین کہاں ہیں۔‘

تاہم جیمی اولیور اور ان کی بیوی انسٹاگرام کے خلاف نہیں ہیں اور اکثر اپنی فیملی تصاویر اس پر شیئر کرتے ہیں۔

اولیور نے کہا کہ ’یہ لائک کی وجہ سے یہ ایسے ہے جیسے یہ سوشل میڈیا کی شوگر ہے۔‘

’یہ ایسا ہے کہ انھیں کسی قسم کی تائید ملتی رہے۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32289 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp