ابو ظہبی: 12 سالہ لڑکے نے 1111 نمبر پلیٹ چار لاکھ ڈالر میں خریدی


ابو ظہبی میں پولیس کی جانب سے کی جانے والی گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کی نیلامی میں ایک 12 سالہ طالب علم نے گاڑی کی نمبر پلیٹ 15 لاکھ درہم یعنی چار لاکھ ڈالر کی خریدی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے یہ نیلامی پولیس اہلکاروں کی فلاح کے لیے رقم جمع کرنے کے لیے کی جاتی ہے۔ اس طالب علم نے نمبر پلیٹ 1111 کے لیے چار لاکھ ڈالر دیے۔

مقامی اخبار 12 سالہ خلیفہ المرزوکی نے قرآن کی تلاوت کے مقابلے میں پانچ لاکھ درہم چیتے تھے۔ تاہم اس نمبر پلیٹ کے لیے باقی دس لاکھ درہم ان کے والد نے ڈالے۔

ممکنہ طور پر یہ نمبر پلیٹ اس مرسڈیز کار پر لگے گی جس میں وہ سکول جاتے ہیں۔ تاہم ان کو یہ گاڑی چلانے میں چھ سال کا انتظار کرنا ہو گا۔

اس نمبر پلیٹ کو حاصل کرنے کے لیے ایک خاتون ودھیا القیدی نے بھی بولی لگائی لیکن وہ 15 لاکھ درہم کی بولی کا مقابلہ نہ کر سکیں۔

انھوں نے اس نمبر پلیٹ کے نکل جانے کے بعد اپنی لال رنگ کی رولز روئس کے لیے 5550 کی نمبر پلیٹ ایک لاکھ 80 ہزار درہم یعنی 49 ہزار ڈالر میں حریدی۔ ۔

ودھیا ان چند خواتین میں سے تھی جنھوں نے اس نیلامی میں حصہ لیا۔

1111 نمبر پلیٹ کے علاوہ دوسری سب سے مہنگی نمبر پلیٹ کو ایک کاروباری شخصیت نے دس لاکھ درہم میں خریدا۔

15 لاکھ درہم کی نمبر پلیٹ خریدنے کے بعد خلیفہ المرزوکی نے کہا کہ ‘مجھے اپنے ملک پر فخر ہے اور میں یہ رقم عطیہ کرنا چاہتا تھا۔ اور پولیس اس رقم سے ضرورت مندوں کی مدد کرے گی۔’

یاد رہے کہ گذشتہ سال ‘1’ نمبر پلیٹ تین کروڑ 10 لاکھ درہم میں نیلام ہوئی تھی۔

اس سال پولیس نے اس نیلامی سے پانچ کروڑ 50 لاکھ درہم یا ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر بنائے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32549 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp