ٹرمپ مجھے جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ سمجھتے رہے: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم


آرڈرن

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ ان کو پچھتاوا ہے کہ انھوں نے کیوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کا قصہ اپنے دوستوں کو سنایا۔

آرڈرن کی ملاقات ٹرمپ کے ساتھ ویتنام میں ایپک اجلاس میں ہوئی تھی۔

ای=توار کو ایک مقامی کامیڈین نے صحافیوں کو بتایا کہ آرڈرن کا کہنا ہے کہ ملاقات میں امریکی صدر کافی دیر تک ان کو کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ّروڈو کی اہلیہ سمجھتے رہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے ایک ایک دوست ٹام سینسبری نے مقامی ریڈیو کو بتایا ‘مجھہ نہیں معلوم کہ مجھے یہ کہنا چاہیے یا نہیں لیکن آرڈرن نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کافی دیر تک ان کو جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ سجھتے رہے۔’

اس انٹرویو کے بعد نیوزی لینڈ میں کافی شور مچا کہ صدر ٹرمپ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو نہیں جانتے تھے۔

تاہم آرڈرن نے نیوزی لینڈ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اس کی تردید کی۔ ‘کسی کو ایسا لگا کہ ایسا ہے۔ لیکن میری صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقاتوں میں مجھے ایسا نہیں لگا کہ وہ میری شناحت کے حوالے سے کنفیوز ہیں۔’

تاہم آرڈرن نے یہ نہیں بتایا کہ اس اجلاس میں کس کو ایسا لگا۔ انھوں نے تصدیق کی کہ انھوں نے اس قصے کا ذکر اپنے دوستوں کے ساتھ کیا تھا۔

آرڈرن

ٹی وی چینل کی جانب سے دباؤ کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے کہا کہ انھوں نے اپنے دوستوں کو پورا قصہ سنایا ہے۔ تاہم انھوں نے کہا کہ ان کے خیال میں انھوں نے یہ بات واضح کی تھی کہ یہ کسی اور کا مشاہدہ تھا۔

آرڈرن نے اکتوبر میں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا ہے۔

عوام نے اس وقت تشویش کا اظہار کیا جب آرڈرن نے ایک ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کیسے انھوں نے صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر اپنی اپنی جیت کا مذاق اڑایا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32550 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp