نواز شریف کے پارٹی صدر بننے سے عوام کی جیت ہوئی: عاصمہ جہانگیر


سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے پارٹی صدر بننے سے عوام کی جیت ہوئی ہے، اب سب کو مل کر فیصلہ کرنا ہے کہ حکومت فوج یا عدلیہ کرے گی یا پھر عوام کو حکومت کرنا ہے۔

عاصمہ جہانگیر نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو این آر او سےخوش نہیں تھیں، مسلم لیگ ن کا ماضی بہت خراب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوری قوتوں کو اکٹھے ہونا چاہیے تھا، مگرافسوس کہ جمہوری قوتوں نےاپنا کردار ادا نہیں کیا۔

عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ وزیر ِقانون کو عہدے سے ہٹانے کا کوئی جواز نہیں، کل کو یہ لوگ کہیں گے کہ وزیرِ قانون کو پھانسی دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتساب سب کا برابری کی سطح پر ہونا چاہیے، مگر ایسا ہو نہیں رہا، بلکہ احتساب صرف ایک شخص کا ہو رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).