برسبین ٹسیٹ میں انگلینڈ کا محتاط آغاز


کرکٹ

برسبین میں کھیلنے جانے والے ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف چار وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے ہیں۔

پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر ڈیوڈ ملان اور معین علی کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 28 اور 13 رنز بنائے تھے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے ایلسٹر کک اور سٹون مین نے اننگز کا آغاز کیا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

یہ بھی پڑھیے

انڈیا نے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ میں آسٹریلیا کو با آسانی شکست دے دی

بریڈ ہیڈن آسٹریلیا کے نئے فیلڈنگ کوچ مقرر

کرکٹ

انگلینڈ کو صرف دو رنز کے مجموعی سکور پر پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب ایلسٹر کک دو رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ابتدائی نقصان کے بعد سٹون مین اور جیمز وینس نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 125 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر کمنز نے دو اور مچل سٹارک نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جمعمرات کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان موجودہ ایشز سیریز میں پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم گذشتہ ایشزیز سیریز کی فاتح رہی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32540 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp