دہشت گردی اور فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں: شہباز شریف


\"shahbazوزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انتہا پسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور گورنر ملک رفیق رجوانہ سے ملاقات نے لاہور میں ملاقات کی جس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال،ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پوری شدت سے کی جا رہی ہے، صوبائی حکومت نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کے وسائل کی بچت ، شفافیت اور اعلیٰ معیار پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے، ،گورنر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح کے انقلابی پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ –


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments