پشاور میں دھماکہ، ایڈیشنل آئی جی ہلاک


پشاور

پاکستان کے صوبے خیبر پختنخواہ کے دارالحکومت پشاور شہر کے علاقے حیات آباد میں زرغونی مسجد کے قریب ایک دھماکے میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر اشرف نور ہلاک جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق دھماکے میں ایڈیشنل آئی جی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور میں دھماکہ، فرنٹیئر کانسٹیبلری کے تین اہلکار ہلاک

پشاور میں ایف سی قافلے پر حملہ، آٹھ افراد زخمی

نامہ نگار عزیز اللہ خان کے مطابق حیات آباد کا شمار شہر کے اہم علاقوں میں ہوتا ہے جہاں متعدد سرکاری دفاتر موجود ہیں۔

حکام کے مطابق جائے وقوع سے شواہد جمع کیے جا رہے ہیں اور واقع کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 22 نومبر کو پشاور میں دیسی ساختہ باردوی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے تین اہلکار ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق پشاور کے علاقے بشیر آباد میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکار اپنی گاڑی کے قریب کھڑے تھے کہ اس دوران وہاں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32557 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp