شہزادہ ولید بن طلال کو الٹا لٹکا کر مارا گیا: برطانوی اخبار ڈیلی میل


سعودی عرب کی تاریخ میں کرپشن کے خلاف سب سے بڑے کریک ڈاؤن کے نتیجے میں رواں ماہ گرفتار ہونے والے شہزادوں پر امریکی پرائیویٹ کنٹریکٹرز کی جانب سے تفتیش کے دوران تشدد کا انکشاف ہوا ہے ۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی امرا کو الٹا لٹکا کر اور کئی دوسرے طریقوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ شاہ سلمان کے سوتیلے بھتیجے ولید بن طلال کو بھی الٹا لٹکاکر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔

ڈیلی میل نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ شہزادہ ولید بن طلال کو میٹنگ کا کہہ کر محل بلایا گیا تھا، انہیں رات پونے تین بجے کمرے سے گھسیٹ کر ہتھکڑی لگائی گئی اور مجرم کے طور پر پوچھ گچھ کی گئی۔ ولی عہد محمد بن سلمان گرفتار کیے گئے افراد کے بینک اکاؤنٹس سے 194 ارب ڈالر اپنی تحویل میں لے چکے ہیں۔ 100 ارب ڈالر سے زائد کی مبینہ کرپشن میں ملوث 200 سے زائد گرفتار شدگان کو ریاض کے رٹز کارلٹن ہوٹل میں رکھا گیا ۔

بشکریہ روزنامہ دنیا


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).