کیا کوئی خاتون برطانیہ کی وزیر اعظم رہی ہیں؟ عامر خان کا سوال؟


برطانوی تفریحی ریئلٹی پروگرام ‘آئی ایم اے سیلیبریٹی، گیٹ می آؤٹ آف ہئیر’ کے اتوار کو ہونے والی قسط میں کچھ سیاسی رنگ نظر آیا لیکن معروف باکس عامر خان نے بعد میں سوچا ہوگا کے کاش ایسا نہ ہوا ہوتا۔

عامرخان کو سوشل میڈیا پر کافی طنز اور اپنی کم علمی پر مذاق کا سامنا کرنا پڑا جب انھوں نے پروگرام میں اپنے ساتھی سے پوچھا کہ کیا کوئی خاتون آج تک برطانیہ کی وزیر اعظم بنی ہے یا نہیں۔

عامر خان اور فریال مخدوم میں ’علیحدگی‘

’خاندان کا جھگڑا باعثِ ندامت ہے‘

جب انھیں بتایا گیا کہ موجودہ وزیر اعظم ایک خاتون تھرییزا مے ہیں تو انھوں نے کہا ‘کسی کو بتانا مت۔’

اسی پروگرام میں انھیں اپنی غلطی کا اندازہ ہو گیا اور انھیں مارگریٹ تھیچر کا نام یاد آگیا جو برطانیہ کی 11 سال تک وزیر اعظم رہی ہیں۔

لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا والوں نے انھیں نہیں چھوڑا اور ٹوئٹر پر ان کا کافی مذاق اڑایا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32557 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp