اسلام آباد: امام بار گاہ کے باہر فائرنگ، ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی


اسلام آباد

اسلام آباد میں واقع ایک امام بار گاہ کے باہر فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد انڈسٹریل ایریا کے ایس پی لیاقت نیازی نے بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کو بتایا کہ بدھ کی شام کو سیکٹر آئی ایٹ میں واقع امام بار گاہ باب العلم کے باہر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔

انھوں نے بتایا کہ فائرنگ امام بار گاہ میں نماز ادا کر کے نکلنے والے نمازیوں پر کی گئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد راولپنڈی کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

ایس پی لیاقت نیازی کے مطابق نیم فوجی دستے رینجرز کو بھی حملہ آوروں کی تلاش میں مدد کے لیے بلایا گیا ہے۔
حکام نے امام بار گاہ کی سی سی ٹی وی فٹیج حاصل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں شیعہ برادری پر حملوں کے واقعات اکثر اوقات پیش آتے رہتے ہیں۔

بی بی سی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32499 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp