مناجاتوں سے بھیگے دن


یا نبی روشنی کے سفر میں

اندھیرے پڑاﺅ بہت ہو گئے

پھر سے غارِ حرا سے بشارت کوئی،

اور دعوت کھلے عام پھر دیجیے

آپ کوہِ صفا پر تو موجود ہیں

رونق افروز ہیں،

لیکن اب کے مخاطب تو منکر نہیں

دشمنوں کا وجود اور ان کے ٹھکانے بھی فرضی نہیں

یا نبی اب کے دشمن پہاڑوں کے اس پار سے

اس طرف، اس طرف، ہر طرف آ گیا

یا نبی

اب تو دعوت نہیں، حدِ فاصل بتانے کا وقت آ گیا

راستے کے یہ پتھر ہٹانے کا وقت آ گیا

آپ کے چوکیداروں سے،

خود ساختہ عشق کے دعوے داروں سے

انسانیت کو بچانے کا وقت آ گیا


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).