رائل سوسائٹی فوٹوگرافی مقابلے کی بہترین تصاویر


رائل سوسائٹی پبلشنگ فوٹوگرافی مقابلے میں اس سال کی بہترین تصویر ایک ایسی تصویر کو چنا گیا ہے جس میں قطبِ شمالی میں برف کی تہہ چینی کے ذرات جیسی لگ رہی ہے۔

سائنس سے متعلق فوٹوگرافی کے اس مقابلے میں 1100 تصاویر بھیجی گئیں اور اس کے مختلف زمروں میں فلکیات، رویے، ارضیات، ماحول اور موسمیاتی سائنس، اور خوردبینی تصاویر شامل تھیں۔

رائل سوسائٹی فوٹوگرافی مقابلے

Peter Convey/PA

پیٹر کونوئے کی تصویر ’آئسی شوگر کیوبز‘ یعنی برفیلی چینی کے ذرات نامی اس تصویر کو مجموعی طور پر اور ارضیات و موسمیاتی سائنس کی کیٹیگریز میں بہترین قرار دیا گیا۔

یہ تصویر 1995 میں انگلش کوسٹ (انٹاریکا کے جنوبی جزیرہ نما) کے اوپر پرواز کے دوران عکس بند کی گئی۔ اس میں برف کے نیچے پانی کی سطح بڑھنے کی وجہ سے برف کی چادر میں غیر معمولی دو سمتی کٹاؤ دیکھا جا سکتا ہے۔

رائل سوسائٹی فوٹوگرافی مقابلے

Nico de Bruyn/PA

نیکو ڈی بریون کی یہ تصویر ’ویٹنگ ان دا شیلوز‘ یعنی ساحل پر کھڑے انتظار، ایکالوجی اینڈ ماحولیاتی سائنس کی کیٹیگری میں پہلے نمبر پر آئی۔ اس میں کلر ویلز کو ماریون جزیرے میں ایک چھوٹی سی سمندری جھیل میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے جہاں وہ اپنے جسم سے پانی جھاڑنے میں مصروف پینگوئنز کی ایک ٹولی پر حملہ کرنے والی ہیں۔

رائل سوسائٹی فوٹوگرافی مقابلے

Daniel Michalik/PA

ڈینیئل مکالک کی تصویر میں فضا میں معلق برف کے کرسٹلز لونر سپاٹ لائٹ نامی ایک ایسا نایاب دلفریبِ منظر پیدا کرتے ہیں جس سے چاند سورج لگنے لگتا ہے۔ اسے فلکیات کی کیٹیگری میں بہترین تصویر کا انعام دیا گیا۔

رائل سوسائٹی فوٹوگرافی مقابلے

Antonia Doncila/PA

قدرتی برتاؤ کی کیٹیگری میں اینٹونیا ڈونسیلا کی تصویر پہلے نمبر پر آئی جس میں گرین لینڈ کے مشرقی ساحل پر ایک برفانی ریچھ کو اپنے ہی عکس میں محو دیکھا جا سکتا ہے۔

رائل سوسائٹی فوٹوگرافی مقابلے

Herve Elettro/PA

ہیرو الیٹور کی اس تصویر میں زیتون کے تیل کے چند قطروں کی فیملی عکس بند کی گی ہے۔ اس تصویر نے خوردبینی کی کیٹگری میں اول پوزیشن حاصل کی۔

رائل سوسائٹی فوٹوگرافی مقابلے

Giuseppe Suaria/PA

’بو فرسٹس‘ یعنی پہلے جھکو نامی یہ تصویر ارضیات و موسمیاتی سائنس کی کیٹیگری میں دوسری نمبر پر رہی۔ اس تصویر کی عکس بندی کے چند لمحے بعد ہی اس روسی بحری جہاز نے ایک غوطہ خور تحقیقی کشتی لانچ کر دی جس کا مقصد برف پگلنے کے حوالے سے معلومات اکھٹا کرنا تھا۔

رائل سوسائٹی فوٹوگرافی مقابلے

Susmita Datta/PA

’ٹاس دا سکورپیون۔ انڈین رولر پلیئنگ ود دا کل‘ یعنی بچھو پھینکو، انڈین رولر نامی پرندے کا اپنے شکار کے ساتھ کھیلنے والی اس تصویر کو قدرتی برتاؤ کی کیٹیگری میں اعزازی ذکر کیا گیا۔

رائل سوسائٹی فوٹوگرافی مقابلے

Petr Horalek/PA

اسی طرح فلکیات کی کیٹگری میں پیٹر ہورلک کی جنوبی امریکہ کے ملک چلی میں لی گئی اس تصویر کا بھی اعزازی ذکر کیا گیا۔

رائل سوسائٹی فوٹوگرافی مقابلے

Sabrina Koehler/PA

ہوائی میں لاوا اگلنے کا یہ منظر ارضیات و موسمیاتی سائنس کی کیٹگری میں اعزازی ذکر حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

رائل سوسائٹی فوٹوگرافی مقابلے

Wei-Feng Xue/PA

اس سال امریکہ میں دیکھے جانے والے سورج گرہن کی وائی فینگ ژوئی کی یہ تصویر فلیکات کی کیٹگری میں اعزازی ذکر میں رہی۔

رائل سوسائٹی فوٹوگرافی مقابلے

Vladimir Gross/PA

ولادمیر گراس خوردبینی کی کیٹگری میں دوسرے نمبر پر رہے۔ ان کی تصویر میں ہیپسیبیئس ڈوجارڈینی کے 50 گھنٹے پرانے ایبریو کو 1800 گنا بڑا کر کے دکھایا گیا ہے۔

رائل سوسائٹی فوٹوگرافی مقابلے

David Costantini/PA

پرندوں کا یہ جھولا جھولنا قدرتی برتاؤ کی کیٹیگری میں دوسرے نمبر پر رہا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32486 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp