حضرت عیسیٰ کی نادر پینٹنگ کے ’اصل‘ خریدار شہزادہ سلمان ہیں


سعودی

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق اطالوی آرٹسٹ لیونارڈو ڈاونچی کی بنائی ہوئی دنیا کی مہنگی ترین پینٹنگ ‘ سلاوتور مندی’ کے خریدار سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ہیں۔

یاد رہے کہ گذشہ ماہ نیویارک میں ہونے والی نیلامی میں 500 سال پرانی پینٹنگ 45 کروڑ ڈالر میں فروخت ہوئی تھی لیکن نیلام میں خریدنے والے کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔

وال سٹریٹ جرنل کی خبر کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے یہ پینٹنگ خریدنے کے لیے اپنے جاننے والے کی مدد حاصل کی تھی۔

گذشتہ روز جعمرات کو امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق اس پینٹنگ کے خریدار کے طور پر ایک سعودی شہزادہ بدر بن عبداللہ بن محمد بن فرحان السعود کا نام ظاہر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کے شاہی منصوبے کے تحت کئی شہزادوں اور حکومتی وزراء کو گرفتار کیا تھا اور ان کی رہائی کےعوض لُوٹی ہوئی دولت لوٹانے کو کہا تھا۔

تصفیلات کے مطابق کرسٹیز میں ہونے والی نیلام میں جمع کرائی گئے کاغذات کے مطابق خریدار کا نام شہزادہ بدر بن عبداللہ بن محمد بن فرحان السعود کا نام درج تھا لیکن امریکی خفیہ حکام کی رپورٹس کے مطابق اصل خریدار سعودی ولی عہد ہیں۔

فرانس کے لوور میوزیم کی ابو ظہبی میں حال ہی میں کھلنے والی شاخ نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ یہ پینٹنگ ابو ظہبی کے لوو میوزیم میں نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔

‘سلاوتور مندی’ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے 1505 میں تخلیق کیا گیا تھا۔ اس کے خالق لیونارڈو ڈا ونچی کی وفات 1519 میں ہوئی تھی اور اب ان کی بنائی ہوئی 20 سے بھی کم پینٹنگز وجود میں ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32294 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp