چینی سفارتخانے کی پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کو تنبیہ


پاکستان چین

چین نے جعمہ کے روز پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے پاکستان میں چینی اہداف کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کے پیشِ نظر وہ سیکیورٹی کے حوالے سے ہوشیار رہیں اور پرہجوم مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

پاکستان میں چینی سفارتخانے نے اپنی ویب سائٹ پر اور ٹوئٹر پرایک پیغام میں اپنی شہریوں کو ہدایت کی ہے۔

شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع پر چینی تشویش

یاد رہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک منصوبوں کے سلسلے میں ہزاروں چینی افراد پاکستان میں مقیم ہیں۔ چینی حکام اور کمپنیوں کے لیے اپنے چینی یا غیر ملکی ملازمین کو تحفظ فراہم کرنا ایک اہم موضوع رہا ہے۔

چین پاکستان کا ایک اہم اتحادی ہے جو سی پیک منصوبے کے تحت ملک میں جوہری توانائی کے منصوبوں، سڑکوں اور ڈیموں سمیت بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد پاکستان میں چینی تنظیموں اور افراد کو جلد ہی حملوں کے ایک سلسلے کے ذریعے نشانہ بنانے والے ہیں۔

یاد رہے کہ نام نہاد اسلامی شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کا کہنا ہے کہ مئی کے اواخر میں پاکستان کے جنوب مغربی علاقے سے اغوا کیے جانے والے دو چینی شہریوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

نام نہاد اسلامی شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کا کہنا ہے کہ مئی کے اواخر میں پاکستان کے جنوب مغربی علاقے سے اغوا کیے جانے والے دو چینی شہریوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

بیان میں چینی باشندوں کو ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ پاکستان کے پولیس اور فوجی حکام کے ساتھ تعاون کریں اور کسی ہنگامی صورحال میں فوراً سفارتخانے کو مطلع کریں۔

واضح رہے کہ چین کے سنکیانگ کے علاقے میں بیجنگ سے قدرے ناراض اوغر آبادی کے افغانستان اور پاکستان میں دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ مل جانے کے حوالے سے چین کو کافی عرصے سے خدشات رہے ہیں۔

ادھر پاکستان میں بھی بلوچستان میں بعض علیحدگی پسند اور اسلامی شدت پسند تنظیمیں بیرونی ممالک کے شہریوں کو تاوان کے لیے بھی اغوا کرتی رہی ہیں جن میں چینی باشندے بھی شامل رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی فوج نے ان کے اغوا کے بعد بلوچستان میں مستونگ کے علاقے میں دولتِ اسلامیہ سے منسلک شدت پسندوں کے خلاف آپریشن بھی کیا تھا۔

بی بی سی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32472 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp