سب سے بڑے اور سب سے دور بلیک ہول کی دریافت


بلیک ہول

ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایک ایسا بلیک ہول دریافت کیا ہے جو سائز میں بہت بڑا اور فاصلے کے لحاظ سے ہم سے بہت دور واقع ہے۔ اس دریافت کے بارے میں سائنسدان آج سے پہلے کچھ بھی نہیں جانتے تھے۔

یہ بلیک ہول یا روزنِ سیاہ، 13 بلین نوری سال کے فاصلے پر ہے اور سمجھنے کے لیے یہ کہا گیا ہے کہ بِگ بینگ کے واقعے کے 690 ملین سال بعد انسان اسے دیکھ پائے ہیں۔

اس کے سائز کا اندازہ یوں لگایا جا سکتا ہے کہ اس بلیک ہول کی کمیت ہمارے سورج سے 800 ملین گنا زیادہ ہے۔ فلکیات اور سائنس کے ماہرین کہتے ہیں کہ یہ بلیک ہول کائنات کے آغاز کے فوری بعد ہی اتنا بڑا سائز اختیار کر گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

زمین کے حجم کا ایک ٹھنڈا سیارہ جو ہمارے نظامِ شمسی سے نسبتاً خاصا قریب ہے

زمین سے سیارہ زہرہ اور مشتری کا نظارہ

نظام شمسی میں ایک اور خاصا بڑا سیارہ موجود ہے: امریکی تحقیق

‘بہت سے ستاروں سے زیادہ گرم’ سیارہ دریافت

مشاہدہ گاہ

SPL

سائنس دانوں کی نگاہ میں اس روزنِ سیاہ یا بلیک ہول کے بارے میں نئی تحقیق دنیا بھر میں پھیلی ہوئی رصد یا مشاہدہ گاہوں سے دستیاب ہونے والے ڈیٹا پر مبنی ہے۔

بلیک ہول کے بارے میں یہ تحقیق سائنس کے جریدے ‘نیچر’ میں شائع ہوئی ہے۔

سائنسدان کہتے ہیں کہ کائنات کا یہ ابتدائی ‘تبرک’ (نیا دریافت شدہ بلیک ہول) کہکشاں کے وسط میں مواد کو نگل جاتا ہے۔ اسی لیے یہ ‘تقریباً ستارہ نما’ ہے اور ایسے اجرام جیسا ہے جن کا مرکز توانائی سے بھرپور ہو اور جو روشنی کا منبہ ہوں۔

نیا دریافت ہونے والا بلیک ہول اس لیے بھی ایک دلچسپ تحقیق بن گیا ہے کہ اس کی پیدائش کا زمانہ وہ ہے جب کائنات اپنی موجود عمر کا صرف پانچ فیصد تھی۔

سائنسدانوں کے خیال میں اس وقت کائنات زمانے کی حدود سے آزاد ہو رہی تھی جسے ‘زمانۂ تاریکی’ کا نام دیا گیا ہے یعنی ستارے بننے سے ذرا پہلے کا وقت۔

‘نیچر’ جریدے میں اس تحقیق کے موجِد ایڈورڈو بینڈوس لکھتے ہیں ‘اس دریافت سے بڑے بڑے بلیک ہول کے متعلق تمام نظریے چیلنج ہو رہے ہیں کیونکہ یہ دریافت شدہ بلیک ہول کائنات کی پیدائش کے محض 690 سال میں ہی اتنا وسیع ہو چکا تھا۔’


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32290 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp