میں فلمی دنیا میں آنے پر مجبور کیوں ہوئی؟ انجلینا جولی کا اعتراف


ہولی وڈ سپر اسٹار انجیلینا جولی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی مرحومہ والدہ کے بلوں کی ادائیگی میں مدد کیلئے اداکاری کا شعبہ اپنایا تھا۔

ایک انٹرویو میں 42 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ وہ اداکاری کے شعبہ میں آگئیں اور اپنے کیریئر میں کامیابی کا مزہ چکھنے کے باوجود کیمرے کے سامنے آرام محسوس نہیں ہوا۔

انجیلینا جولی نے کہا کہ ایک اداکارہ بننے کیلئے جو کچھ ہوناچاہئے مجھ میں اس سے بہت کچھ میری فطرت میں نہیں ہے، مجھے خوشی ہے کہ میں اداکارہ بن سکتی تھی، میں بہت خوش قسمت ہوں لیکن مجھے ادراک ہے کہ یہ میری والدہ کیلئے کتنی اہمیت رکھتا تھا۔

اداکاری میرے لئے ایک ملازمت تھی اور میں اپنی والدہ کے بلوں کی ادائیگی کیلئے ان کی مدد کرنا چاہتی تھی۔ یہ ایک تخلیقی کام تھا،جس میں آپ مختلف زمانے ،تاریخ ، لوگوں کو،اپنی ذات کے مختلف پہلوؤں کو جان سکتے ہیں ،اور مختلف ہنر سیکھ سیکھتے ہیں۔

اس لئے ایک شخصیت کے طورپر افزائش اور سیکھنے کیلئے بہت شاندار کام ہے،لیکن آپ ان لوگوں میں سے نہیں ہوتے ہیں۔دی میلیفیشیئنٹ کی اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ہولی وڈ میں ان پر ایسا وقت بھی آیا جب انہیں شہرت کے دباؤ سے مقابلہ کرنا پڑا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ جب وہ فلم انڈسٹری میں داخل ہوئیں تو وہ زندگی میں سامنے آنے والی آزمائشوں کیلئے ناتجربہ کار تھیں۔ انجیلینا نے کہا کہ آپ نوجوان ہیں اور آپ نہیں جانتے کہ آپ کیا ہیں، آپ کے چہرے کے سامنے مائکروفون آجاتا ہے،اور آپ محض 17،18سال کے ہیں اور لوگ آپ سے آپ کی رائے پوچھ رہے ہیں جو کہ ابھی تک ہے ہی نہیں۔

اداکارہ نے 90 کی دہائی کے اواخر کو یاد کیا،جب انہوں نے فلموں کو چھوڑ کر نیویارک یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).