مولانا آپ تو جنگی جنون میں ہوش کھو چکے ہیں


معاملے کی سنگینی کو سمجھنے کے لیے پہلے تین احادیث مبارکہ  پڑھ لیتے ہیں۔

صحیح بخاری میں درج ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم راستوں پر بیٹھنے سے پرہیز کرو، لوگوں نے عرض کیا ہمارے لئے اس کے سوا کوئی چارہ کار نہیں ہم وہیں بیٹھتے ہیں اور باتیں کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم وہاں بیٹھنے پر مجبور ہو تو راستے کو اس کا حق عطا کرو لوگوں نے عرض کیا راستے کا حق کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نگاہیں نیچی رکھنا ایذاء رسانی سے رکنا سلام کا جواب دینا اور اچھی باتوں کا حکم دینا اور بری باتوں سے روکنا۔

سنن ابی داؤد میں لکھا ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رض اللہ عنہ سے فرمایا اے علی نظر کی پیروی مت کر اس لئے کہ پہلی نظر تو جائز ہے مگر دوسری نگاہ جائز نہیں۔

سنن ابی داؤد میں ہی کہا گیا ہے کہ ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا یہ کہ اللہ نے ابن آدم کے حصہ میں زنا کا جتنا حصہ لکھ دیا ہے وہ اس کو ضرور پائے گا پس آنکھوں کا زنا دیکھنا ہے اور زبان کا زنا گفتگو ہے اور نفس تمنا کرتا ہے اور اس میں خواہش پیدا ہوتی ہے اور شرم گاہ اس کی تصدیق یا تکذیب کرتی ہے۔


ان احادیث مبارکہ سے برکت و راہنمائی پا کر اب معاملے کی بات کرتے ہیں۔

تحفظ نسواں بل کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کے سامنے خواتین نے جلوس نکالا تو اس پر فیس بک کے راستے پر بیٹھے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے ایک دوست کی پوسٹ اور اس پر موجود – صرف وہ کمنٹس جو ضبط تحریر میں لائے جا سکتے ہیں – بصد افسوس درج کر رہا ہوں۔ یہ کمنٹس، املا کی کسی بھی درستگی کے بغیر، بعینہ درج کیے جا رہے ہیں۔ آپ ذہنیت بھی دیکھیں، ارمان بھی دیکھیں، اور لکھنے کی قابلیت بھی ملاحظہ فرمائیں۔ اس وال پر سب سے گھٹیا، اور آہوں اور سسکیوں بھرا کمنٹ ایک صاحب کا ہے جو اپنے نام کے ساتھ مفتی لگاتے ہیں۔ چلیں مان لیا کہ یہ خواتین نہایت گمراہ ہیں اور انہیں دین کی سمجھ نہیں ہے، لیکن یہ مبینہ علما تو \"12513889_1532397340387560_6281466730701081234_o\"بہت پڑھے لکھے ہیں اور ماشا اللہ خوب نام روشن کر رہے ہی جمعیت علمائے اسلام کا۔

جمعیت علمائے اسلام کے اکابرین سے یہی درخواست ہے کہ اپنے کارکنان کی اخلاقی تربیت پر توجہ دیں، اور زبان وغیرہ کے ڈھیلے افراد کو اکابرین جمعیت سوشل میڈیا سے دور رہنے کا مشورہ دیں تاکہ جمعیت کی عزت تو بنی رہے۔

بلا تبصرہ و بلا تصیح

ہم اس جنگ کے لئے تیار ہیں۔
جگہ کا تعین خود ہی کریں ؛ ہم حاضر ہوجایئنگے۔۔۔۔۔ یہ لڑائی سینہ بسینہ لڑینگے ؛ تاکہ لگ پتہ جائے ۔۔۔

کمنٹس

ان سے لڑنے کا نہیں ہے رے ۔۔۔۔ جپھی لگانے کا ہے
ویسے \”کھلی جنگ\’\’ تو چوپائے لڑتے ہیں
ایک واری ہتھی چڑھ جائے ؛ پھر اس کو سارے تناظر ميں دیکھیں گے ۔۔۔ کہ دوبارہ مولویوں سے کھلی جنگ کی خواہش ہی نہ رکھے۔۔۔۔
بھائی آپ کی باتوں سے لگتا ہے آپ کافی عرسے سے فیملی سے دور رہ رہے ہیں
یہ وہ عورتیں هے جو همیشہ سے اتنے لبرل یعنے 10 یا12 مردوں کی بیک وقت حقوق زوجیت اداکرنے کے ساتہ پہر بهی پیاسی رهتی هے ۔اور گنگار ملا هوتا هے۔ ایسے ذهنی بیماروں کومیں ملاوں کے ساتہ حلال نکاح کادعوت دیتا هوں۔ پہر یہ اپنے لئے چاردیواری کی بجائے اٹهہ دیواری میں خوشی محسوس کرییگی۔
ہیرہ منڈی سے آئے ہیں جی
\"10411319_565344090307080_6672766959041305507_nمنڈی کی پیداوار ھیں یہ ساری روشن خیالیاں
بھائیو ان پورنی نسل سے تو اسلام نے منہ لگانے سے بھی روکا ھے یہ ایڈز ھے دور رھو تو بھترھے ھمارا یہ شان نھین
اگر کچرا گھر کے دروازے پر پڑا هو تو اس کو اٹھا کر پھینکنا تو پڑتا هے نا
ایسے موقعہ کیلئے کب سے انتطار میں ھے جلدی کرو ھم تیار ھے
علماءومفتیان حضرات سےگزارش ہےکہ ان کو مولویوںکےحوالےکرنےکی گنجائش نکالیں
پھر یہ بولیں گی ایک مولوی دس پر بہاری۔

Bulkul۔ Attaurrehman Bahia hm bi aap۔ Ky saath hy۔
Jang rahe ga۔sena ba sena
Iñ Se To Aisey laraingey Phir umar bhar yad rakhengey۔
\"12801581_565344106973745_6604714083261869523_n\"جنگ سینہ بہ سینہ ھو تو فدائین میں نام لکھ نا بھائی
ایڈز زدہ عورتوں سے کہلی جنگ نہیں هوسکتی
مولیوں کی تو لاٹری نکل ائ ھے
Koi prblm nhi Sena ba Sena k chkr ma amosnl ho gia jnb۔
جیسا بہی جنگ ہو مگر دشمن یہی ہو آج تو شہید ہی ہوجایں یار
بھائی جان یہ جنگ کونسی عیسوی یا ھجرئ تاریخ سے شروع ھوگا تاکہ ھمارے بہت سارے دوست مولوی حضرات غیرشادی شدہ اور شاگرد اس جنگ سے بھرپور فائدہ اٹھا سکے۔۔
میں بھی بہ خوشی تیار ھو بلا کر آزما لینا اگر ضرورت پڑھی تو
سمیع جی نا بائ نا یہ ملاووں کو چیلنج ھے یہ جنگ بھی ھماری مال غنیمت بھی ھمارا
درنا ضرور دیی لکن ناچ گانے کا محفل نہ سجانہ اس درنے میی طالبان ضرور ھونگے جو مال غنمت لوٹ نے کے لے تیار ھونگے
سمیع جی یہ موقعے کبھی کبھی میسر آتے ہیں آپ کی باری پھر کبھی
ایسی خوبصورت جنگ کیلئے ہم بے تاب ہیں آئے
haha lagta hy D chowk enko yad agya hy kuch dil karne laga hy enka
اصل میں یہ بازاری لب سوز خواتین آنکھیں لڑانی والی جنگ کی بات کررہی ہے ان کو اپنے مرد نامرد لگ رہے ہے اس لیے مولویوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔۔۔
جی میں بھی حاضر ھوں اس جنگ کیلیئے وہ بھی خوشبو لگا کے
همارا نام اگر فرنٹ میں هو تو مهربانی هوگی
اصل میں ان کومردصرف مولوی ھی نظرآتے ھیں
وا جی کیا مزہ ھوگا
اقوام متحدہ کو اس جنگ پر بہت اعتراضات ہے اگر یہ جنگ لڑی گئی تو 2020 پاکستان کی آبادی 30 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے باخبر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اگر پاکستان میں مولویوں نے یہ جنگ لڑی تو اس کی خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں
جس میں سب سے خطرناک معاملہ آبادی میں اضافہ ہو سکتا ہے

اور ستم ظریفی یہ کہ وہیں کمنٹ میں یہ تصویر بھی موجود ہے

\"1909871_1697505257176769_3381460635988579490_n\"

عدنان خان کاکڑ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

عدنان خان کاکڑ

عدنان خان کاکڑ سنجیدہ طنز لکھنا پسند کرتے ہیں۔ کبھی کبھار مزاح پر بھی ہاتھ صاف کر جاتے ہیں۔ شاذ و نادر کوئی ایسی تحریر بھی لکھ جاتے ہیں جس میں ان کے الفاظ کا وہی مطلب ہوتا ہے جو پہلی نظر میں دکھائی دے رہا ہوتا ہے۔ Telegram: https://t.me/adnanwk2 Twitter: @adnanwk

adnan-khan-kakar has 1541 posts and counting.See all posts by adnan-khan-kakar

Subscribe
Notify of
guest
5 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments